ایپل کے بعد اب سام سنگ اور شیاﺅمی کے نئے فونز بھی بغیر چارجر کے آئیں گے، لیکن کیوں؟ وجہ بھی انتہائی حیران کن

ایپل کے بعد اب سام سنگ اور شیاﺅمی کے نئے فونز بھی بغیر چارجر کے آئیں گے، لیکن …

سیﺅل(مانیٹرنگ ڈیسک) اکتوبرمیں ایپل کی طرف سے اعلان کیا گیا تھا کہ آئی فون 12کے ساتھ چارجر نہیں دیا جائے گا جس پر آئی فون صارفین کو بہت غصہ آیا او رسام سنگ اور چینی سمارٹ فون ساز کمپنی شیاﺅ می نے ایپل کا اس معاملے پر مذاق بھی اڑایا۔ اب ان دونوں کمپنیوں نے خود وہی حرکت کر ڈالی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق سام سنگ کی طرف سے اپنے نئے ماڈل گلیکسی ایس 21اور شیاﺅ می کی طرف سے ’ایم 11‘ کے ساتھ چارجر نہ دینے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

 شیاﺅ می کے نئے ماڈل ایم 11کی تعارفی تقریب میں اس کا ڈبہ بہت پتلا دکھایا گیا کیونکہ اس میں چارجر شامل نہیں تھا۔ ایپل کی طرف سے آئی فون 12کے ساتھ چارجر نہ دینے کی وجہ ’ماحولیاتی تحفظات‘ قرار دی گئی تھی۔ ان دونوں کمپنیوں نے بھی اسی کو چارجر نہ دینے کا جواز بنایا ہے۔ کمپنیوں کا کہنا ہے کہ ”صارفین کے پاس پہلے ہی بہترین چارجر موجود ہیں چنانچہ نئے چارجر فون کے ساتھ ڈبے میں رکھنا جہاں اضافی وزن ہے وہیں یہ ماحول کے لیے بھی نقصان دہ عمل ہے۔ واضح رہے کہ جب ایپل کی طرف سے چارجر نہ دینے کا اعلان کیا گیا تھا تو ان دونوں کمپنیوں نے اپنے فیس بک پیجز پر اس کا تمسخر اڑایا تھا۔ اب سام سنگ کی طرف سے اپنے فیس بک پیج سے وہ پوسٹ بھی ڈیلیٹ کر دی گئی ہے جس میں ایپل کا مذاق اڑایا گیا تھا۔

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی




Source link

اس بارے میں admin

یہ بھی دیکھیں

بجلی سے چلنے والی گاڑی خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری، کابینہ نے نئی پالیسی منظور کرلی، کیا فوائد دیے گئے ہیں؟

بجلی سے چلنے والی گاڑی خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری، کابینہ نے نئی … اسلام …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *