وہ موبائل فونز جن پر 2021ءمیں واٹس ایپ کام کرنا بند ہوجائے گی، کہیں آپ کا فون بھی ان میں شامل تو نہیں

وہ موبائل فونز جن پر 2021ءمیں واٹس ایپ کام کرنا بند ہوجائے گی، کہیں آپ کا فون …

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) 2021ءمیں واٹس ایپ لاکھوں موبائل فونز کے لیے سپورٹ ختم کرنے جا رہا ہے اور اگر آپ بھی کئی سال پرانا سمارٹ فون استعمال کر رہے ہیں تو اس کے آپریٹنگ سسٹم کا ورژن چیک کر لیں، ممکنہ طور پر آپ بھی ان لاکھوں میں ایک ہو سکتے ہیں۔ ڈیلی سٹار کے مطابق واٹس ایپ ایک ہفتے بعد ان اینڈرائیڈ اور آئی فونز کی سپورٹ ختم کرنے جا رہا ہے جن میں آپریٹنگ سسٹم بالترتیب 4.0.3اور آئی او ایس 9یا اس سے جدید نہ چل رہے ہوں۔

رپورٹ کے مطابق جن اینڈرائیڈ فونز میں اینڈرائیڈ 4.0.3سے پرانا اینڈرائیڈ ورژن ہے یا آئی او ایس 9سے پرانا آپریٹنگ سسٹم ہے، ان پر واٹس ایپ نہیں چلے گی۔ آپ بھی ابھی اپنے اینڈرائیڈ یا آئی فون کی سیٹنگز میں جا کر ’اباﺅٹ فون‘ کے آپشن میں جائیں اور وہاں اس میں موجود آپریٹنگ سسٹم کے ورژن کے بارے میں معلوم کر لیں۔ اگر آپ کے فون میں اینڈرائیڈ ورژن 4.0.3یا اس سے جدید ہے اور آئی فون میں آئی او ایس 9یا اس سے جدید ہے تو آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی




Source link

اس بارے میں admin

یہ بھی دیکھیں

بجلی سے چلنے والی گاڑی خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری، کابینہ نے نئی پالیسی منظور کرلی، کیا فوائد دیے گئے ہیں؟

بجلی سے چلنے والی گاڑی خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری، کابینہ نے نئی … اسلام …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *