اسد الدین اویسی نے بی جے پی کو لے کر کہا کہ ہم جمہوری طریقہ سے بی جے پی سے لڑتے رہیں گے ۔ ہمیں یقین ہے کہ تلنگانہ کے عوام ریاست میں بی جے پی کو اپنے پاوں جمانے سے روکیں گے ۔

GHMC Election Results 2020: نتائج کے بعد اسد الدین اویسی نے دیا بڑا بیان ، کہی یہ بات
تلنگانہ میں برسراقتدار ٹی آر ایس گریٹر حیدرآباد نگرنگم ( جی ایچ ایم سی) میں اقتدار برقرار رکھ سکتی ہے ، لیکن اس کو واضح اکثریت نہیں ملی ہے ۔ بی جے پی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ ٹی آر ایس کو 150 سیٹوں میں سے 55 سیٹیں ملی ہیں ۔ وہیں بی جے پی نے 48 سیٹوں اور ایم آئی ایم نے 44 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے ۔ تاہم ایک سیٹ کے نتیجہ کا ابھی اعلان نہیں کیا گیا ہے ۔ گزشتہ انتخابات میں بی جے پی کے پاس اس نگرنگم میں صرف چار سیٹیں تھیں ۔ اویسی کی پارٹی اس مرتبہ تیسرے نمبر پر آگئی ہے جبکہ وہ گزشتہ انتخابات میں 44 سیٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر تھی ۔
نتائج آنے کے بعد مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے کہا کہ ہم نے 44 سیٹیں جیتی ہیں ۔ میں نے سبھی نومنتخب کارپوریٹرس سے بات کی ہے اور ان سے کل سے ہی کام شروع کرنے کیلئے کہا ہے ۔ انہوں نے بی جے پی کو لے کر کہا کہ ہم جمہوری طریقہ سے بی جے پی سے لڑتے رہیں گے ۔ ہمیں یقین ہے کہ تلنگانہ کے عوام ریاست میں بی جے پی کو اپنے پاوں جمانے سے روکیں گے ۔
We will fight the BJP in a democratic way. We are confident that people of Telangana will stop BJP from expanding its footprints in the state: AIMIM President Asaduddin Owaisi in Hyderabad https://t.co/ENu2UZ0UaB pic.twitter.com/0I112H0A4V
— ANI (@ANI) December 4, 2020