فرانس: دہشت گردانہ سرگرمیوں سے وابستہ ہونے کے شک میں 76 مساجد کی تحقیقات– Urdu News

فرانس کے وزیر داخلہ نے ٹویٹ کر کے کہا،’’میری ہدایات کے بعد سرکای ایجنسیاں علیحدگی پسندی کے خلاف بڑے پیمانے پر اور غیر معمولی کارروائی کا آغازکریں گی۔‘‘ اسی کڑی میں آنے والے دنوں میں ملک کی مختلف 76 مساجد کی علیحدگی پسندی کے ساتھ جڑے ہونے کے شک پر تحقیقات کی جائے گی جو بھی مسجد اس طرح کی سرگرمیوں میں ملوث پائی جائے گی اسے بند کردیا جائے گا۔

  • UNI
  • Last Updated:
    Dec 04, 2020 06:51 PM IST

فرانس: دہشت گردانہ سرگرمیوں سے وابستہ ہونے کے شک میں 76 مساجد کی تحقیقات

فرانس: دہشت گردانہ سرگرمیوں سے وابستہ ہونے کے شک میں 76 مساجد کی تحقیقات( فوٹو اے پی)

پیرس۔ فرانسیسی حکومت ‘علیحدگی پسندی کے خلاف غیر معمولی کارروائی’ کے تحت ملک میں ایسی 76 مساجد کی تحقیقات کرے گی جن پر دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا شبہ ہے۔ فرانس کے وزیر داخلہ نے بدھ کو ٹویٹ کر کے کہا،’’میری ہدایات کے بعد سرکای ایجنسیاں علیحدگی پسندی کے خلاف بڑے پیمانے پر اور غیر معمولی کارروائی کا آغازکریں گی۔‘‘ اسی کڑی میں آنے والے دنوں میں ملک کی مختلف 76 مساجد کی علیحدگی پسندی کے ساتھ جڑے ہونے کے شک پر تحقیقات کی جائے گی جو بھی مسجد اس طرح کی سرگرمیوں میں ملوث پائی جائے گی اسے بند کردیا جائے گا۔

وہیں لی فگارو اخبار کے مطابق جمعرات کو مساجد کی جانچ پڑتال کی گئی ہے اور 76 مساجد میں سے 16 وسطی اِل دی فرانس علاقے میں جبکہ دیگر دوسے علاقوں میں واقع ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ فرانس میں کچھ عرصے سے دہشت گردانہ حملوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے اور رواں سال اکتوبر میں بھی ملک میں بہت سارے دہشت گردانہ حملے ہوئے تھے جس میں ایک استاد کا ایک شدت پسند نوجوان کے ذیعہ گلا ریت کر قتل کر دیا گیا تھا۔ اس کے بعد ملک کے نیس شہر میں ایک چرچ پر بھی حملہ ہوا تھا جہاں تیونس کے ایک شہری نے تین افراد کو چاقو مار دیا تھا۔

دہشت گردانہ حملوں میں اضافے کے پیش نظر ملک کے صدر ایمانوئل میکرون نے اسلامی شدت پسندی پر لگام لگانے کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھانے کی بات کہی ہے جس میں ملک میں سیکیورٹی میں اضافہ اور سخت گیروں کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے جیسے اقدام شامل ہیں۔


Source link

اس بارے میں admin

یہ بھی دیکھیں

یوم حق خودارادیت کشمیر پر 5جنوری کو کانفرنس ہوگی

ڈنمارک(پ ر) تحریک کشمیر یورپ ڈنمارک کے زیر اہتمام یوم حق خودارادیت کشمیر کے موقع …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *