لاہور، ینگ ڈاکٹرز کا ’کورونا رسک الاؤنس‘ کا مطالبہ

لاہور، ینگ ڈاکٹرز کا ’کورونا رسک الاؤنس‘ کا مطالبہ

صوبہ پنجاب میں  میو اسپتال لاہور کے ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے کورونا وائرس میں رسک الاؤنس دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ( وائی ڈی اے ) محمود احمد نے عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران رسک الاؤنس کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجا ب عثمان بزدار نے مئی میں کورونا وائرس رسک الاؤ نس دینے کا کہا تھا، کورونا کی دوسری لہر آگئی ہے ، رسک الاؤنس نہیں ملا ہے۔

صدر وائی ڈی اے محمود احمد نے کہا ہے کہ رسک الاؤنس نہ ملنے پر عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔

دوسری جانب سیکریٹری صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی پہلی لہر میں کام کرنے والے ہیلتھ پروفیشنلز کی فہرست مل گئی ہے جبکہ اسپتالوں کو ہیلتھ پروفیشنلز کو رسک الاؤنسز دینے کی اجازت دے دی گئی ہے۔




Source link

اس بارے میں admin

یہ بھی دیکھیں

موسم سرما کے پھلوں کے کیا فوائد ہیں؟

کینو، مالٹے، فروٹر، انار، انگور، سیب، ناشپاتی، امرود اور کیلے یہ تمام وہ پھل ہیں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *