نام بدلنے کی دھمکی سوشل میڈیا پر وائرل –

ممبئی : ہندو انتہا پسندوں نے پاکستان دشمنی میں تمام حدیں پار کردیں، مسلح افراد نے ممبئی کی مشہور کراچی سوئٹس پر دھاوا بول دیا،اور دکان کے سائن بورڈ پر لکھے نام کو اخباری کاغذ سے ڈھکوا دیا۔

تنگ نظر اور انتہا پسند بھارتی کراچی کے نام سے بھی نفرت کرنے لگے ہیں، انڈیا ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق ممبئی کے باندرہ ویسٹ میں واقع کراچی سوئٹس کے مالک کو نام تبدیل کرنے کا کہنے سے متعلق شیو سینا کے رہنما کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ دنوں انتہا پسند تنظیم شیوسینا کے رہنما نتن نند گاؤکر اپنے مسلح ساتھیوں سمیت بمبئی میں واقع کراچی سوئٹس پہنچے اور اس کے مالک سے بیکری کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی زیر بحث ہے۔

اس ویڈیو میں شیوسینا کے رہنما کو بیکری کے مالک سے یہ بھی کہتے سنا جاسکتا ہے آپ کے آباؤ اجداد کا تعلق پاکستان سے ہے جنھوں نے تقسیم کے دوران وہاں سے ہجرت کی ہم آپ کا سواگت کرتے ہیں لیکن مجھے اسنام سے نفرت ہے، لہٰذا اسے تبدیل کرو۔

کراچی سوئیٹس کے مالک کو شیوسینا کے مقامی رہنما نے یہ دھمکی بھی دی کہ ہم تمہیں مہلت دے رہے ہیں کہ نام تبدیل کرلو ورنہ نتائج کے ذمہ دار تم خود ہوگے۔

بھارتی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملنے والی دھمکی کے بعد دکان کے مالک نے سائن بورڈ پر سے لفظ کراچی کو اخباری کاغذ سے چھپا دیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ وہ خوف کے باعث کسی بھی مشکل صورتحال کا سامنا کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر نئی بحث چل پڑی ہے لیکن خوش آئند بات یہ ہے کہ بھارتی صارفین کی جانب سے بھی شیوسینا کے اس عمل کی سختی سے مذمت کی جارہی ہے۔

اس سلسے میں ایک بھارتی صارف کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان کے شہر حیدرآباد میں بمبئی بیکری ہوسکتی ہے تو بھارتی شہر ممبئی میں کراچی نام کی بیکری کیوں نہیں ہوسکتی؟

مزید پڑھیں : بھارت میں قائم کراچی بیکری پر حملہ کرنے والے 9 ملزمان گرفتار

واضح رہے کہ تقسیم ہنِد کے بعد سے اب تک دونوں ممالک میں کئی سڑکوں، عمارات اور اہم مقامات کے نام تبدیل کیے گئے ہیں، لیکن بات اب کھانے پینے کی جگہوں کے ناموں تک بھی آپہنچی ہے۔

اس سے قبل گزشتہ سال بھی ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے بنگلور میں قائم کراچی بیکری پر اسی طرح کا حملہ کیا گیا تھا اور بیکری سے کراچی کا نام ہٹانے پر مجبور کرنے کے لیے عملے کو ہراساں کیا گیا تھا۔

Comments




خبر کا حوالہ

اس بارے میں admin

یہ بھی دیکھیں

اہم حکومتی وزراء کی کارکردگی عوامی معیار پر پوری نہ اتر سکی، سروے

اہم حکومتی وزراء کی کارکردگی عوامی معیار پر پوری نہ اترسکی۔ وزیر ریلوےشیخ رشید کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *