Today`s Gold and Silver rates in Pakistan, 20TH November 2020, SAMAA TV

 

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا، فی تولہ نرخ 500 روپے اور فی اونس 7 ڈالر بڑھ گئے۔

آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (جمعہ کو) مقامی مارکیٹ میں سونے کے فی تولہ نرخ 500 روپے اضافے سے ایک لاکھ 13 ہزار 200 روپے اور 10 گرام سونا 428 روپے مہنگا ہوکر 97 ہزار 50 روپے کا ہوگیا۔

پاکستان میں اگست 2020ء کے پہلے ہفتے میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 32 ہزار روپے کی بلند ترین تک پہنچ گئی تھی۔ جس میں اب تک 19 ہزار 900 روپے کمی واقع ہوچکی ہے۔

کرونا وائرس کی وباء کے دوران لوگوں کا سرمایہ کاری کیلئے رجحان سونے کی جانب رہا، جس کی وجہ سے دنیا بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کا رجحان تھا تاہم اب کرونا ویکسین کی 95 فیصد تک مؤثر دوا کی تیاری کی خبروں کے بعد سونے کے نرخ میں کمی نظر آئی۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 7 ڈالر کمی سے 1866 ڈالر کا ہوگیا۔ کچھ عرصہ قبل انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کے نرخ 2054 ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئے تھے۔

صراف ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ چاندی کے نرخ بھی 30 روپے اضافے سے 1230 روپے جبکہ 10 گرام 25.72 روپے مہنگی ہوکر 1054.52 روپے کی ہوگئی۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 24.20 ڈالر میں فروخت ہورہی ہے۔

پاکستان میں یکم جولائی 2020ء کو سونے کے فی تولہ نرخ ایک لاکھ 5 ہزار 200 روپے جبکہ یکم جنوری 2020ء کو 88 ہزار 150 روپے تھے۔


Source link

اس بارے میں admin

یہ بھی دیکھیں

December 3 | 12am | ہیڈلائن

| Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *