’’25سال سے ہنڈا ہمیں اسی انجن والی موٹرسائیکل بیچ رہا ہے، بس ایک چیز تبدیل کی جاتی ہے‘‘ نوجوان نے پاکستانیوں کے دل کی بات کہہ دی

’’25سال سے ہنڈا ہمیں اسی انجن والی موٹرسائیکل بیچ رہا ہے، بس ایک چیز تبدیل کی …

’’25سال سے ہنڈا ہمیں اسی انجن والی موٹرسائیکل بیچ رہا ہے، بس ایک چیز تبدیل کی جاتی ہے‘‘ نوجوان نے پاکستانیوں کے دل کی بات کہہ دی

کیپشن:    سورس:   Video Grab

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ہنڈا 125سی سی ہو یا 70سی سی، ہنڈاموٹرسائیکلز پاکستان میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی بائیکس ہیں۔ یہ کمپنی ہر سال ان بائیکس کا نیا ماڈل تو متعارف کرواتی ہے لیکن اس نئے ماڈل میں نیا کیا ہوتا ہے؟ ایک نوجوان نے انٹرنیٹ پر ایک استہزائیہ ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں اس نے بتایا ہے کہ کمپنی کس طرح پاکستانیوں کو بے وقوف بنا رہی ہے۔ ویب سائٹ ’Reddit‘ پر پوسٹ کی گئی اس ویڈیو میں نوجوان بتاتا ہے کہ ہونڈا کمپنی ہر سال اپنی بائیکس کا نیا ماڈل متعارف کرواتی ہے لیکن ہر بار موٹرسائیکلز میں صرف فیول ٹینک کے سٹیکر ہی تبدیل کیے جاتے ہیں اور یہ سلسلہ گزشتہ 25سال سے جاری ہے۔

نوجوان بتاتا ہے کہ کمپنی نے ہنڈا 125اور ہنڈا 70سی سی میں آج تک سٹیکرز کے علاوہ کوئی ایسی قابل ذکر تبدیلی نہیں کی۔ آج سے25سال پہلے کی جو ہنڈا 125یا ہنڈا 70سی سی تھی، آج بھی لگ بھگ وہی ہیں۔ کمپنی کس طرح پاکستانیوں کو بے وقوف بنا رہی ہے اور پاکستانی آج بھی سب سے زیادہ اسی کمپنی کی بائیکس خرید رہے ہیں۔ اس پوسٹ پر کمنٹس میں بھی پاکستانی اپنے دل کی بھڑاس نکال رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا ہے کہ ’’لوگوں کے پاس اور کوئی چوائس نہیں ہے، ورنہ کوئی بھی ہنڈا کی بائیکس نہ خریدے۔‘‘ ایک صارف نے لکھا ہے کہ ’’کمپنی اپنی بائیکس میں اس لیے تبدیلی نہیں لا رہی، کیونکہ پاکستانیوں کو پروا ہی نہیں ہے۔ جب وہ خرید رہے ہیں تو کمپنی کیوں تبدیلی کا تردد کرے گی۔‘‘

For the past 25 years Honda has been selling us Pakistanis the same old engine, the same crap after just changing sticker for both 125cc and 70cc. Honda is a stain on better bike industry for Pakistan and yet ppl will still buy despite the fact that honda bikes r overcharging for same crap everyday from r/pakistan

مزید :

ڈیلی بائیٹسسائنس اور ٹیکنالوجی




Source link

اس بارے میں admin

یہ بھی دیکھیں

پہلی مرتبہ انتہائی شرمناک سوشل نیٹ ورک لانچ کردیا گیا

پہلی مرتبہ انتہائی شرمناک سوشل نیٹ ورک لانچ کردیا گیا کیپشن:    سورس:   Pxhere    لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *