سب سے انوکھی سواری کا کامیاب تجربہ، جس کی رفتار جہاز سے بھی کئی گنا زیادہ، تفصیلات جان کر آپ بھی سائنس کی ترقی پر حیران رہ جائیں

سب سے انوکھی سواری کا کامیاب تجربہ، جس کی رفتار جہاز سے بھی کئی گنا زیادہ، …

سب سے انوکھی سواری کا کامیاب تجربہ، جس کی رفتار جہاز سے بھی کئی گنا زیادہ، تفصیلات جان کر آپ بھی سائنس کی ترقی پر حیران رہ جائیں

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی کمپنی ورجن ہائپر لوپ نے دنیا کی انوکھی ترین سواری ایجاد کر لی ہے جس کی رفتار ہوائی جہاز سے بھی کہیں زیادہ ہو گی۔ میل آن لائن کے مطابق یہ سواری ایک پوڈ ہے جو ایک ویکیوم ٹیوب کے اندر چلتی ہے۔ کمپنی کے ماہرین اب تک اس انوکھی سواری کے 400سے زائد تجربات کر چکے ہیں اور گزشتہ روز اس کا مسافروں کے ساتھ پہلا تجربہ کیا گیا ہے۔ 

کمپنی کی لاس ویگاس میں واقع ٹیسٹ سائٹ پر ہونے والے اس تجربے میں پوڈ نے 100میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کیا اور تجربہ انتہائی کامیاب رہا۔ کمپنی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ پہلی بار انسان مسافروں کے ساتھ یہ تجربہ کیا گیا جس کی وجہ سے اس کی رفتار کم رکھی گئی۔اس تجربے میں پوڈ نے 500میٹر کا فاصلہ صرف 15سیکنڈ میں طے کیا۔ مستقبل میں اس کی رفتار 600میل فی گھنٹہ تک بڑھائی جائے گی اور لوگ اس پوڈ کے ذریعے ہوائی جہاز سے بھی دوگنا تیزرفتاری کے ساتھ سفر کر سکیں گے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹسسائنس اور ٹیکنالوجی




Source link

اس بارے میں admin

یہ بھی دیکھیں

پہلی مرتبہ انتہائی شرمناک سوشل نیٹ ورک لانچ کردیا گیا

پہلی مرتبہ انتہائی شرمناک سوشل نیٹ ورک لانچ کردیا گیا کیپشن:    سورس:   Pxhere    لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *