گورنر، وزیراعلیٰ پنجاب کا اپوزیشن سے جلسوں کی سیاست ترک کرنے کا مطالبہ

گورنر اور وزیراعلیٰ پنجاب  کا اپوزیشن سے احتجاجی جلسوں کی سیاست ترک کرنے کا مطالبہ

گورنر اور وزیراعلیٰ پنجاب نے اپوزیشن سے دہشت گردی کے واقعات کے پیش نظر احتجاجی جلسوں کی سیاست ترک کرنے کا اور اتحاد کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کردیا۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملاقات کی جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس دوران گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے ملک میں اتحاد کی ضرورت پر زور دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے ملک میں اتحاد کی ضرورت ہے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن کی سیاست ملک میں اتحاد و یکجہتی کو نقصان پہنچا رہی ہے۔

گورنر سے ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن کی انتشار اور احتجاج کی سیاست کامیاب نہیں ہوگی۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان ہی وہ لیڈر ہیں جو ملک کو معاشی بحران سے نجات دلائیں گے۔




خبر کا حوالہ

اس بارے میں admin

یہ بھی دیکھیں

آرزو راجا کورونا وائرس کا شکار ہوگئی

تیرہ سالہ آرزو راجا بھی عالمی وباء کورونا وائرس کا شکار ہوگئی۔ پولیس نے آرزو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *