Lahore motorway rape Day 48: Rapist’s judicial remand extended

لاہور موٹر وے ریپ کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کے ریمانڈ میں 2نومبر تک کی توسیع کردی گئی۔

لاہور موٹر وے ریپ کیس کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سماعت ہوئی، ملزم عابد کو عدالت میں پیش نہیں کیا گیا جبکہ متاثرہ خاتون کو شناخت پریڈ کےلیے دوبارہ بلا لیا گیا۔

عدالت نے موٹر وے ریپ کیس کے مرکزی ملزم عابد کے جسمانی ریمانڈ میں 2نومبر تک کی توسیع کردی۔

اس سے قبل ریپ میں ملوث ملزم کو رواں ماہ 12اکتوبر کو اس گھر سے گرفتار کیا گیا تھا۔

بعدازاں ملزم عابد کو 13 اکتوبر کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے ملزم کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا تھا جبکہ ملزم کو شناخت پریڈ کیلئے جیل منتقل کردیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ ملزم کی گرفتاری کیلئے پنجاب پولیس نے شیخوپورہ، قصور سمیت پنجاب کے 70 سے زائد مقامات پر چھاپے مارے تھے تاہم ملزم 12اکتوبر کو گھر سے حراست میں لیا گیا تھا۔

واقعہ کب؟ کہاں ہوا؟

لاہور سیالکوٹ موٹر وے پر 9 ستمبر کی رات لاہور کے علاقے گجرپورہ میں خاتون کو اجتماعی ریپ کا نشانہ بنایا گیا۔ 2 افراد نے موٹر وے پر کھڑی گاڑی کا شیشہ توڑ کر خاتون اور اس کے بچوں کو باہر نکالا اور قریبی جھاڑیوں میں لے گئے۔ ملزمان نے خاتون کا بچوں کے سامنے ریپ کیا۔

ایف آئی آر کے مطابق گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والی خاتون رات کو تقریباً ڈیڑھ بجے اپنی گاڑی میں 2 بچوں کے ہمراہ لاہور سے گوجرانوالہ واپس جا رہی تھی کہ گجرپورہ کے نزدیک ان کی گاڑی میں پیٹرول ختم ہوگیا۔ سڑک کنارے خاتون گاڑی میں بچوں کے ہمراہ مدد کا انتظار کر رہی تھیں کہ اسی دوران یہ واقعہ رونما ہوا۔

درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق 2 مسلح افراد موٹر وے سے ملحقہ جنگل سے آئے اور گاڑی کا شیشہ توڑ کر زبردستی خاتون اور بچوں کو نیچے جھاڑیوں میں لے گئے۔ بعد ازاں ملزمان خاتون سے زیور، کریڈٹ کارڈز اور نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔ خاتون کی حالت خراب ہونے پر انہیں اسپتال بھی منتقل کیا گیا۔ مقدمہ خاتون کے رشتے دار کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

پولیس کے مطابق ریپ اور تشدد کی شکار خاتون کے میڈیکل ٹیسٹ میں خاتون سے ریپ کی تصدیق ہوئی۔


Source link

اس بارے میں admin

یہ بھی دیکھیں

تعلیمی اداروں کیلئے اہم فیصلے،اعلان پیر23نومبر کو ہوگا،شفقت محمود

وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ پیر 23 نومبر کو نیوزکانفرنس میں تعلیمی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *