پی ڈی ایم کا دوسرا پاور شو آج کراچی میں ہوگا

پی ڈی ایم کا دوسرا پاور شو آج کراچی میں ہوگا

حکومت کے خلاف اپوزیشن اتحاد کا دوسرا شو آج پیپلز پارٹی کی میزبانی میں ہوگا ، کراچی کے باغ جناح میں کرسیاں لگ گئیں، اسٹیج سج گیا، شرکا کے لیے ماسک جمع کر لیے گئے۔

مولانا فضل الرحمان کراچی پہنچ گئے، مریم نواز آج دوپہر کراچی پہنچیں گی، مزار قائد پر حاضری کے بعد جلوس کی شکل میں جلسہ گاہ پہنچیں گی۔

کراچی میں جلسہ گاہ آمد کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی طرح اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر بھی کٹھ پتلی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ عوام عدلیہ کو انصاف کی امید کے ساتھ دیکھتے ہیں، عدالت بی آر ٹی اور علیمہ باجی کیس کا فیصلہ دے۔

بلاول بھٹو زرداری نے باغ جناح جلسے کے انتظامات کا جائزہ لیا، اس موقع پر انہیں صوبائی وزیر سعید غنی نے بریفنگ بھی دی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا کہ ایک جلسے سے حکومت بوکھلا گئی ہے ، سمجھ نہیں آرہا کل کے بعد ان کا کیا حال ہوگا۔

ادھرصوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات سید ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ گوجرانوالہ کی طرح کراچی کا جلسہ بھی تاریخی ہوگا۔




خبر کا حوالہ

اس بارے میں admin

یہ بھی دیکھیں

‘سوئنگ اسٹیٹس’ میں انتخابی مہم زوروں پر

امریکی انتخابات میں کانٹے کے مقابلے والی ریاستوں یعنی ‘سوئنگ اسٹیٹس’ میں ووٹرز کی حمایت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *