سشانت سنگھ راجپوت معاملہ: امت شاہ نےکہا- مہاراشٹر حکومت کی شبیہ خراب ہوئی– Urdu News

نیوز 18 نیٹ ورک گروپ (News18 Network) کے ایڈیٹر ان چیف راہل جوشی (Rahul Joshi) کو دیئے ایکسکلوزیو انٹرویو (EXCLUSIVE Interview) میں امت شاہ نے بالی ووڈ میں ڈرگ کے معاملے پر کہا کہ ڈرگ کا معاملہ باعث تشویش ہے۔

سشانت سنگھ راجپوت معاملے پر وزیرداخلہ امت شاہ نےکہا- مہاراشٹر حکومت کی شبیہ خراب ہوئی

سشانت سنگھ راجپوت معاملے پر وزیرداخلہ امت شاہ نےکہا- مہاراشٹر حکومت کی شبیہ خراب ہوئی

نئی دہلی: بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت خودکشی معاملے پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ زمینی سطح پر یہ کیس کتنا انتخابی موضوع بنا ہے، لیکن اگر بنا ہے تو ہم اسے پہلے سی بی آئی کو دے دیتے تو یہ مدعا نہیں بنتا۔ یہ حکم سپریم کورٹ کا حکم ہے۔ سشانت سنگھ راجپوت کی جگہ کوئی بھی شخص ہوتا تو اس کی جانچ بہتر طریقے سے ہونی چاہئے اور انصاف ہونا چاہئے، میں کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتا، لیکن پرسیپشن ٹھیک نہیں بنا تھا۔

نیوز 18 نیٹ ورک گروپ (News18 Network) کے ایڈیٹر ان چیف راہل جوشی (Rahul Joshi) کو دیئے ایکسکلوزیو انٹرویو (EXCLUSIVE Interview) میں امت شاہ نے بالی ووڈ میں ڈرگ کے معاملے پر کہا کہ ڈرگ کا معاملہ باعث تشویش ہے۔ یہ کسی بھی سیکٹر میں ہو، اس پر روک لگنی چاہئے۔ امت شاہ نے کہا کہ ڈرگ کا کاروبار کرنے والوں کے لئے بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ آنے والے دنوں میں اس پر بہت بڑی تبدیلی دیکھنے کو ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ڈرگ کو کسی ایک سیکٹر کے ساتھ جوڑنا غلط ہوگا۔


Source link

اس بارے میں admin

یہ بھی دیکھیں

karnataka new revelation about sir mirza ismail know what کرناٹک : ملک کی عظیم شخصیت دیوان سر مرزا اسمعیل کے متعلق اہم انکشاف– Urdu News

سر مرزا اسمعیل کے یوم پیدائش کی مناسبت سے 24 اکتوبر 2020، بروز سنیچر کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *