ماہ ربیع الاوّل کے چاند کے حوالے سے اہم اعلان –

کراچی: رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ ماہ ربیع الاول 1441 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ماہِ ربیع الاوّل 1441 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت ہوا۔

کراچی میں ہونے والے مرکزی اجلاس میں رویت ہلال کمیٹی کے اراکین اور تکنیکی ماہرین نے بھی شرکت کی، علاوہ ازیں کوئٹہ، پشاور، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی سمیت دیگر علاقوں میں زونل کمیٹیوں کا اجلاس ہوا۔

ملک کے کسی بھی حصے سے ماہِ ربیع الاوّل کے چاند کی شہادت موصول نہیں ہوئی جس کے بعد مفتی منیب الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا کہ ربیع الاول 1441 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا، اس لیے یکم ربیع الاول پیر 19 اکتوبر کو ہو گی۔

اس حساب سے عید میلاد النبی ﷺ بارہ ربیع الاول بروز جمعہ 30 اکتوبر کو مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔

Comments




خبر کا حوالہ

اس بارے میں admin

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم ضدی اور ہارے ہوئے انسان ہیں، احسن اقبال

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی باتوں سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *