صحت مند زندگی کے تین اہم ستون کیا ہیں؟

صحت مند زندگی کی تین اہم ستون کیا ہیں؟

صحت مند اور خوشگوار زندگی سب کی خواہش ہوتی ہے، ماہرین نے صحت مند زندگی گزارنے کے تین اہم ستون بتائے ہیں اور کہا ہے کہ صرف ان تین اہم باتوں پر عمل کرکےانسان اچھی صحت اور طویل عمر پاسکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ان تین ستون میں پہلا ’اچھی غذا‘ دوسرا ’مکمل اور بھرپور نیند‘ جبکہ تیسرا ستون ’باقاعدہ ورزش‘ ہے۔ روزانہ ورزش کرنے کو اچھی صحت کا ایک اہم راز قرار دیا گیا ہے کیونکہ دنیا کی کوئی غذا یا دوا ورزش کی جگہ نہیں لے سکتی۔

اچھی غذا

صحت مند زندگی کی تین اہم ستون کیا ہیں؟

ماہرین کا کہنا ہے کہ ہری سبزیاں ہماری صحت کے لیے بے حد فائدہ مند ہیں، اس کے علاوہ دیگر سبزیوں کے استعمال کی بھی تاکید کی گئی ہے لیکن اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں ہے کہ گوشت بالکل ترک کردیا جائے بلکہ گوشت کے ساتھ ساتھ ہر طرح کی سبزیوں اور پھلوں کو خوراک کا حصہ بنانا ضروری ہے۔

جو لوگ اپنا وزن کم کرنا چاہتے ہیں وہ سبزیوں اور پھلوں کو اپنی غذا کا حصہ ضرور بنائیں۔سبزیوں کا استعمال سرطان، ذیابیطس اور بلڈ پریشر جیسے امراض سے محفوظ رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ غذا میں گری دار پھلوں، بیجوں اور دیگر مفید جڑی بوٹیوں کو بھی ضرور شامل کریں۔

مکمل اور بھرپور نیند

صحت مند زندگی کی تین اہم ستون کیا ہیں؟

نیند جسم کا ایک اہم تقاضہ ہے کیونکہ اس سے جسم کی مرمت ہوتی ہے اور دماغ سے فاسد مواد خارج ہوتے ہیں۔ نیند ہمارے جسم کے لیے ایک ٹانک سے بھی بڑھ کر ہے۔ اگر آپ درست نیند نہیں لے رہے تو اپنے جسم کو تیزی سے بربادی کی جانب لے جارہے ہیں۔

ایک صحت مند شخص کو روزانہ 7 تا 10 گھنٹے نیند کی ضرورت ہوتی ہے ۔ نیند کی کمی سب سے پہلے دماغ پر اثرانداز ہوتی ہے اور دماغ پھر پورے جسم کو متاثر کرتا ہے۔ کچی نیند سے موڈ خراب رہتا ہے، توجہ منتشر ہوتی ہے اور بلڈ پریشر بھی شدید اُتار چڑھاؤ کا شکار ہوتا ہے۔

روزانہ ورزش

صحت مند زندگی کی تین اہم ستون کیا ہیں؟

ورزش دماغ اور یادداشت کے لیے ہرطرح سے فائدہ مند ہے۔ یہ ایک جانب تو پٹھے عضلات اور ہڈیوں کو توانا کرتی ہے تو دوسری جانب دماغ اور اعصاب کو تقویت پہنچاتی ہے۔ ورزش گھبراہٹ اور ڈپریشن کو بھی کم کرتی ہے۔ اس سے بلڈ پریشر اور خون میں شکر اور کولیسٹرول کی مقدار قابو میں رہتی ہے۔

ورزش سے نیند میں بہتری آتی ہے اور انسان صبح تازہ دم ہوکر بیدار ہوتا ہے، لیکن یاد رہے کہ ورزش سے جنسی و اعصابی کمزوری بھی دور ہوجاتی ہے۔

امریکی ماہرین نے انکشاف کیا ہےکہ اگر آپ صحت بخش اورخوشگوار زندگی گزارنا چاہتے ہیں تو باقاعدہ ورزش کو اپنا معمول بنائیں۔

امریکی ادارے سینٹر آف ڈیزیز کنٹرول کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ورزش ہرطرح سے آپ کے جسم پر مثبت اثرات مرتب کرتی ہے۔ اسی ادارے کی تحقیق کے مطابق جو لوگ ہفتے میں 150 منٹ کی ورزش یا واک کرتے ہیں اُن میں ورزش نہ کرنے والوں کے مقابلے میں اموات کا خطرہ 33 فیصد تک کم ہوتا ہے۔




Source link

اس بارے میں admin

یہ بھی دیکھیں

چقندر سے صحت بخش رائتہ بنانے کا آسان طریقہ

ذائقے میں تُرش مگر غذائیت سے بھر پور، وٹامنز اور منرلز سے مالا مال سبزی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *