بے روزگاری میں اضافہ، ایک ہفتے میں بے روزگاری الاؤنس کی نو لاکھ درخواستیں

امریکہ میں گزشتہ ہفتے بے روزگاری الاؤنس کے لیے آٹھ لاکھ 98 ہزار امریکیوں نے درخواستیں دی ہیں جو کہ دو ماہ کے عرصے میں تاریخی اضافہ ہے۔ یہ اعداد و شمار اس بات کی بھی عکاسی کرتے ہیں کہ عالمی وبا کے دنوں میں ملازمتوں سے فارغ کیے جانا معیشت کی بحالی میں ایک بڑی رکاوٹ ہے۔

امریکہ کے لیبر ڈیپارٹمنٹ کی جمعرات کے روز جاری کردہ رپورٹ دیگر حالیہ ڈیٹا سے مطابقت رکھتی ہے جن میں یہ اشارہ ملتا ہے کہ روزگار کی فراہمی سست روی کا شکار ہے۔

اس سال موسمِ بہار میں عالمی وبا کی وجہ سے کل 22 ملین یعنی دو کروڑ 20لاکھ ملازمتیں ختم ہو گئی تھیں، جن میں سے ایک کروڑ 70 لاکھ ملازمتیں ابھی تک بحال نہیں ہو سکیں ہیں۔

گزشتہ ماہ سے کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے مریضوں کی تعداد میں ملک بھر میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے جس کی وجہ سے امریکی اب باہر کھانا کھانے، شاپنگ اور دیگر تجارتی سرگرمیوں سے اجتناب برت رہے ہیں۔

ملک بھر میں بے روزگاری مراعات کے لئے درخواستوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ دوسری جانب سٹِمولس پیکج یعنی کاروباروں میں جان ڈالنے کے منصوبے کے تحت امدادی رقوم کی فراہمی پر مذاکرات، ایوان کی سپیکر نینسی پیلوسی اور وزیرخزانہ سٹیو منوچن کے درمیان تعطل کا شکار ہیں۔

ایک خاتون الی نوائے میں ایک دفتر کی دیوار پر چسپاں ملازمت سے متعلق اشتہار پڑھ رہی ہے۔

ملازمتوں کی تلاش کے لیے، اِنڈیڈ نامی ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ اس میں ملازمتوں سے متعلق اشتہارات کی تعداد میں گزشتہ ہفتے کمی نہیں ہوئی۔ تاہم یہ اعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں 17 فیصد کم ہیں۔ بہت سے آجر ابھی تک اپنے کاروبار کے بارے میں یا بھرتیوں میں تیزی لانے کے لیے معیشت کے حوالے سے زیادہ پراعتماد نہیں ہیں۔

ویب سائٹ اِنڈیڈ سے وابستہ ماہر معیشت، این الزبتھ کونکیل کہتی ہیں کہ مزید بحالی کا عمل رک گیا ہے۔ تعطیلات کے دوران بھرتیاں سست روی کا شکار ہیں، اور بہت سے کاروباروں کو سرد موسم میں اپنے کاروبار میں تبدیلیاں کرنا ہوں گی۔

معاشی بحران نے خصوصی طور پر ریستوران، ہوٹلوں، ٹریول کمپنیوں اور اینٹرٹینمنٹ کی صنعت کو سخت نقصان پہنچایا ہے۔ ان صنعتوں کو پہنچنے والے نقصان سے لاکھوں افراد بے روزگار ہوئے ہیں۔ اور یہ بے روزگاری اس وقت تک چلے گی جب انہیں واپس ملازمت پر نہیں بلایا جاتا یا وہ اپنا پیشہ ہی تبدیل نہیں کر لیتے ہیں۔


Source link

اس بارے میں admin

یہ بھی دیکھیں

Govt Announces a 10 million loan for Second Marriage

فائل فوٹو عراق کے ايک سرکاری بينک نے دوسری شادی کے خواہشمندوں کو ايک کروڑ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *