آئی ٹی کی وزارت ٹک ٹاک پر پابندی کے خلاف ہے وفاقی وزیر آئی ٹی نے امید دلادی

“آئی ٹی کی وزارت ٹک ٹاک پر پابندی کے خلاف ہے” وفاقی وزیر آئی ٹی نے امید دلادی

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے کہا ہے کہ وزارت آئی ٹٰی ٹک ٹاک پر پابندی کے خلاف ہے، ٹک ٹاک انتظامیہ سے معاملات طے پانے کے بعد پابندی ختم کردی جائے گی۔

الیکٹرک شیئرنگ بائیک کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے کہا کہ ان کی وزارت ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پرپابندی کے خلاف ہے، اس حوالے سے ٹک ٹاک انتظامیہ سے بات چیت جاری ہے، انہیں کچھ گائڈ لائنز جاری کی ہیں ، میکنزم طے پانے کے بعد ٹک ٹاک سے پابندی ختم کردی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ الیکٹرک شیئرنگ بائیک ماحول دوست ہے، یہ پاکستان میں گیم چینجر ثابت ہوگا اور اس سے نہ صرف سرمایہ کاری آئے گی بلکہ ویمن امپاورمنٹ میں بھی مدد ملے گی۔

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی




Source link

اس بارے میں admin

یہ بھی دیکھیں

ویو نے سمارٹ فونز کی دنیا میں انقلاب برپا کر دیا ، V20 سیریز کا نیا فون پاکستان میں متعارف کروانے کا اعلان 

ویو نے سمارٹ فونز کی دنیا میں انقلاب برپا کر دیا ، V20 سیریز کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *