پابندی کے باوجود ٹک ٹاک کا استعمال جاری مگر کیسے اور اب کس سافٹ وئیر پر پابندی کیلئے عدالت سے رجوع کیا گیا ہے؟ شہریوں کیلئے اہم خبر آ گئی

پابندی کے باوجود ٹک ٹاک کا استعمال جاری مگر کیسے اور اب کس سافٹ وئیر پر …

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے ٹک ٹاک پر پابندی عائد کئے جانے کے باوجود بھی ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کے ذریعے ملک میں اس کا استعمال جاری ہے جس کے باعث ان سافٹ وئیرز پر پابندی عائد کرنے کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق نجی خبر رساں ادارے لاہور نیوز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹک پاک پر پابندی کے باعث وی پی این سافٹ وئیرز کے ذریعے اس کے استعمال کے بعد وی پی این سافٹ وئیرز پر پابندی عائد کرنے کیلئے بھی عدالت سے رجوع کر لیا گیا ہے اور درخواست میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر غیر معینہ مدت کیلئے پابندی عائد کر دی تھی اور ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ملک بھر میں ٹک ٹاک ایپ بلاک کر دی گئی ہے، یہ اقدام اس ویڈیو شیئرنگ ایپ کر غیر اخلاقی مواد شیئر کرنے پر اٹھایا گیا۔

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی




Source link

اس بارے میں admin

یہ بھی دیکھیں

ویو نے سمارٹ فونز کی دنیا میں انقلاب برپا کر دیا ، V20 سیریز کا نیا فون پاکستان میں متعارف کروانے کا اعلان 

ویو نے سمارٹ فونز کی دنیا میں انقلاب برپا کر دیا ، V20 سیریز کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *