ژالے سرحدی نے اپنی نئی ویڈیو میں فلرٹ کرنا سکھا دیا

ژالے سرحدی نے اپنی نئی ویڈیو میں فلرٹ کرنا سکھا دیا

ٹی وی اور فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ژالے سرحدی نے اپنی نئی ٹک ٹاک ویڈیو میں لڑکیوں کو مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے فلرٹ کرنا سکھا دیا۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک پُرمزاح ٹک ٹاک ویڈیو شیئرکی جس میں انہوں نے فلرٹ یعنی چھیڑچھاڑ کے 3 اسٹیپس بتائے اور کیپشن میں لکھا ’استغفراللّٰہ نو فلرٹنگ۔‘

ٹک ٹاک کی وائرل ویڈیو میں  سُنا جاسکتا ہے کہ ’بہت سی لڑکیاں نہیں جانتیں کہ فلرٹ کیسے کیا جاتا ہے، میں آپ کو سکھاتی ہوں۔ پہلے مسکرائیں، نیچے دیکھیں، نیچے دیکھتے ہوئے استغفراللّٰہ کہتے ہوئے آگے بڑھ جائیں۔‘

اس سے قبل ژالے سرحدی نے مداحوں کو مثبت رہ کر پریشان کرنے اور بُرا چاہنے والوں کی کوششوں کو ناکام بنانے کا مشورہ دیا تھا۔

اداکارہ کا ماننا ہے کہ مثبت رویہ آپ کے مسائل کو حل نہیں کر سکتا لیکن ان لوگوں کی کوشش کو ناکام ضرور بنا سکتا ہے جو آپ کے حوصلے پست کر کے آپ کو پریشان کرنا چاہتے ہیں۔




Source link

اس بارے میں admin

یہ بھی دیکھیں

انوراگ پر ہراسانی کے الزامات، تاپسی حق میں سامنے آ گئیں

جنسی ہراسانی کے الزامات  میں گھرے بھارتی ہدایتکار انوراگ کشیپ کے حق میں بھارتی اداکارہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *