بس نے موٹروے پرخواتین اور بچوں کو اتار دیا، پولیس نے ریسکیو کر لیا –

ڈسکہ: لاہور سےسیالکوٹ جانے والی پرائیویٹ بس سروس نےخواتین اور بچوں کو موٹروےپر اتار دیا۔

تفصیلات کے مطابق نجی کمپنی کی بس نے 2 خواتین اور اس کے بچوں کو موٹروے پر اتار دیا اور وہاں سے روانہ ہوگئی۔

ٹرمینل کی بجائے موٹروے پر اتارنے پر مسافرخواتین اور بچےخوفزدہ ہو گئے، پریشانی کے عالم میں پولیس کو اطلاع دی گئی جس پر پولیس نے بروقت موقع پر پہنچ کر متاثرہ افراد کو ریسکیو کر کے ان کے گھر تک بحفاظت پہنچایا۔

سیکریٹری ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے بس تحویل میں لے لی، سیکریٹری آر ٹی اے نے کہا کہ آئندہ کوتاہی برتنے والی گاڑیوں کی کمپنی پر پابندی لگادی جائے گی۔

واضح رہے کہ موٹر وے گجرپورہ لنک روڈ واقعے سے شہریوں میں خوف پایا جاتا ہے، واقعے کے بعد سے موٹر وے پر پنجاب پولیس کو تعینات کر دیا گیا ہے اور اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کے ساتھ ساتھ نگرانی کا عمل میں سخت کر دیا گیا ہے۔

fb-share-icon0

Tweet
20

Comments

comments




خبر کا حوالہ

اس بارے میں admin

یہ بھی دیکھیں

آرزو راجا کورونا وائرس کا شکار ہوگئی

تیرہ سالہ آرزو راجا بھی عالمی وباء کورونا وائرس کا شکار ہوگئی۔ پولیس نے آرزو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *