ماہرہ خان نے موٹرسائیکل چلانا سیکھ لی

 

ماہرہ خان نے موٹر سائیکل چلانا سیکھ لی

پاکستانی فلموں اور ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے موٹرسائیکل چلانا سیکھ لی۔

معروف اداکارہ نے اس حوالے موٹر سائیکل چلاتے ہوئے اپنی ایک ویڈیو، فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ میری موٹر سائیکل چلانے کی تربیت کے دوسرے دن کی ویڈیو ہے۔ تو آپ تصور کرسکتے ہیں کہ میں کتنے اچھے طریقے موٹر سائیکل چلاسکتی ہوں۔

ماہرہ خان کا مزید کہنا تھا کہ انھیں موٹر سائیکل چلانے کی تربیت کی تکمیل پر سرٹیفکٹ بھی ملا ہے۔

خوبرو اداکارہ نے اس موقع پر پنک رائیڈرز پاکستان کی لڑکیوں کا خصوصی طور پر شکری ادا کیا اور کہا کہ آپ لوگ اصل فاتح ہو۔

یاد رہے کہ پنک رائیڈرز موٹر سائیکل چلانے والی ایک سو خواتین کا وہ گروپ ہے جنھوں نے گزشتہ برس کے اوائل میں کراچی میں ایک ریلی  منعقد کرکے خواتین کو بااختیار اور انھیں زندگی میں زیادہ خود مختار بنانے کا پیغام دیا تھا۔




Source link

اس بارے میں admin

یہ بھی دیکھیں

ایسرا بیلگیچ کے نئے ڈرامے کی تصاویر بھی مقبول

ترکی کی خبرو اداکارہ ایسرا بیلگیچ نے سوشل میڈیا پر ساتھی اداکار کے ہمراہ ڈانس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *