کوویڈ 19 ٹیسٹنگ میں ایک شخص کا ٹیسٹ مثبت آگیا

قائد اعظم ٹرافی: کوویڈ 19 ٹیسٹنگ میں ایک شخص کا ٹیسٹ مثبت آگیا

قائد اعظم ٹرافی فرسٹ الیون کے صوبائی ایسوسی ایشنز اسکواڈز کے پہلے کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کے دوران ایک شخص کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز کے فرسٹ الیون اسکواڈز کو پہلی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کے بعد کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کو سنٹرل اسٹیشنز میں طلب کرلیا۔

103 افراد کے پہلے کوویڈ19 ٹیسٹ منفی آئے ہیں، جن کے دوسرے ٹیسٹ 18 ستمبر کو پی سی بی میڈیکل ٹیم کی زیرِنگرانی ہوں گے۔

سنٹرل پنجاب، خیبرپختونخوا، ناردرن اور سدرن پنجاب کے لیے ملتان جبکہ بلوچستان اور سندھ کے لیے مریدکے کنٹری کلب لاہور کو سنٹرل اسٹیشن مقرر کیا گیا ہے۔

ایک فرد کا کوویڈ19 ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ جسے آئندہ پانچ روز کے لیے ان کی رہائش گاہ میں سیلف آئسولیٹ کردیا گیا ہے۔

دورہ انگلینڈ سے واپس آنے والے کھلاڑیوں کو پہلے کوویڈ19 ٹیسٹ کی رپورٹ 22 ستمبر کو پی سی بی کے شعبہ میڈیکل اینڈ اسپورٹس سائنسز کو جمع کروانی ہے۔



اس بارے میں admin

یہ بھی دیکھیں

تیسرے ون ڈے میں انگلینڈ کو شکست، سیریز آسٹریلیا کے نام

ویب ڈیسک —  آسٹریلیا نے تیسرے ایک روزہ میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد انگلینڈ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *