ون ڈے رینکنگ، بابر ٹاپ 3 بلے بازوں میں شامل

ون ڈے رینکنگ، بابر اعظم ٹاپ 3 بلے بازوں میں شامل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جاری کردہ نئی ون ڈے رینکنگ میں بلے بازوں میں بابراعظم اور آل راؤنڈرز میں عماد وسیم تیسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ بولرز میں محمد عامر کا ساتواں نمبر ہے۔

انگلینڈ آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے بعد آئی سی سی کی جانب سے جاری کردی پلیئرز کی نئی رینکنگ کے مطابق بھارت کے بلے باز ویرات کوہلی کا پہلا نمبر برقرار ہے ، روہت شرما کا دوسرا اور نیوزی لینڈ کے راس ٹیلر کا چوتھا نمبر ہے۔

پاکستان کے بابر اعظم ون ڈے رینکنگ میں تیسری پوزیشن پر موجود ہیں ان کے علاوہ ٹاپ ٹین بیٹسمینوں میں کوئی اور پاکستانی شامل نہیں ہے، آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ ساتویں اور ڈیوڈ وارنر آٹھویں نمبر پرآگئے ہیں، پاکستان کے امام الحق 11 ویں اور فخر زمان 15 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

بولرزکی ون ڈے رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ کا پہلا نمبر ہے، جبکہ محمد عامر ساتویں اور انگلینڈ کے کرس ووکس چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

اس کے علاوہ آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں افغانستان کے محمد نبی کا پہلا نمبر ہے ، انگلش آل راؤنڈرز کرس ووکس اس فہرست میں دوسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ عماد وسیم بدستور تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔



اس بارے میں admin

یہ بھی دیکھیں

تیسرے ون ڈے میں انگلینڈ کو شکست، سیریز آسٹریلیا کے نام

ویب ڈیسک —  آسٹریلیا نے تیسرے ایک روزہ میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد انگلینڈ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *