وزیراعظم ایک روزہ دورے پر آج لاہور جائینگے -Daily Jang-Latest News-Pakistan

وزیراعظم ایک روزہ دورے پر آج لاہور جائینگے

وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور جائیں گے،جہاں وہ گورنر چوہدری سرور اور وزیر اعلیٰ عثمان بزدار سے گورنرہاؤس میں ملاقات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ اور گورنر کورونا سے متعلق حکومتی اقدامات پر بریفنگ دیں گے،جس کے بعد وزیراعظم گورنر ہاؤس میں پی ایم کورونا ریلیف فنڈ کنٹرول روم کا دورہ بھی کریں گے۔

اپنے دورے میں وزیر اعظم عمران خان انصاف ٹائیگر فورس لاہور کےرہنماؤں سےبھی ملاقات کریں گے اور ایکسپو سینٹر میں ایک ہزار بیڈز کے قائم فیلڈ اسپتال کا بھی دورہ کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 20 مخیر اور بااثر شخصیات وزیر اعظم عمران خان کو کورونا ریلیف فنڈ کے عطیہ کا چیک بھی دیں گی۔

قومی خبریں سے مزید




خبر کا حوالہ

اس بارے میں admin

یہ بھی دیکھیں

کیا پاکستان ٹیم میں محمد عامر کی جگہ بنتی تھی؟

کراچی —  بھارتی بلے باز ویراٹ کوہلی کے مطابق انہوں نے اپنے کریئر میں محمد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *