جموں۔کشمیر میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگوں کو ہو رہی ہیں یہ پریشانیاں: جانیں یہاں جموں۔کشمیر میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگوں کو ہو رہی ہیں یہ پریشانیاں: جانیں یہاں– News18 Urdu

وادی کشمیر میں لوگوں کو بنیادی سہولیات کا فقدان ہے ۔لوگوں کو سڑک ،پانی اور صحت اور دیگر اہم سہولیات میسر نہ ہونے کی وجہ سے کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

جموں۔کشمیر: شوپیاں کے ہرپورہ علاقے میں لوگوں کو بنیادی سہولیات کا فقدان ہے ۔لوگوں کو سڑک ،پانی اور صحت اور دیگر اہم سہولیات میسر نہ ہونے کی وجہ سے کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں مویشیوں کے علاج کے لئے بھی کوئی بہتر طبی مرکز موجود نہیں ہے ۔لوگوں کا الزام ہے کہ انتظامیہ کو بارہا آگاہ کرنے کے باوجود اس مسئلہ پر توجہ نہیں دی جا رہی ہے۔ہر پورہ کے لوگوں کو کئی کلومیٹر کا سفر پیدل طے کر کے دوسرے علاقوں میں علاج اور دوسرے کاموں کے لئے جانا پڑتا ہے ۔لوگوں نے حکومت سے اس علاقے کی جانب توجہ دینے کے ساتھ ساتھ بنیادی سہولیات فراہم کرنے کی مانگ کی ہے

وہیں ضلع پلوامہ کے قویل گاؤں میں صحت اور دیگر بنیادی سہولیات کا فقداں پایا جارہا ہے ۔ قویل کا شمار ضلع پلوامہ کے زیادہ آبادی والے دیہات میں ہوتا ہے ۔ اگرچہ یہاں حکومت نے کئی برس قبل اسپتال کی عمارت تعمیر کی ہے ۔ لیکن آج تک اس میں طبی عملے کی عدم موجودگی کا مسئلہ درپیش ہے ۔ یہ گاؤں بجلی اور پینے کے پانی سے بھی محروم ہے۔

کشتواڑ میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے نماز جمعہ ادا نہیں کی گئی۔ کشتواڑ میں مکمل لاک ڈاؤن ہے۔انتظامیہ کے عہدیدار مسلسل لوگوں سے اپیل کررہے ہیں کہ وہ اپنے اپنے گھروں میں رہیں۔ سڑکوں پر صرف ضروری اشیاء لانے اور لےجانے والی گاڑیوں کو ہی آمد ورفت کی اجازت ہے۔ کشتواڑ میں لاک ڈاؤن کو یقینی بنانے کے لئے پولیس کے اہلکار جگہ جگہ تعینات ہیں۔


Source link

اس بارے میں admin

یہ بھی دیکھیں

کیا حکومتی اقدامات سے بھارتی کشمیر میں علیحدگی پسند جماعتیں جمود کا شکار ہو گئی ہیں؟ 

سرینگر —  بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں حال ہی میں ہونے والے ضلعی ترقیاتی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *