نیوزی لینڈ کا دورہ یورپ خدشات کا شکار -Daily Jang-Latest News-Sports

کوروناوائرس: نیوزی لینڈ کا دورہ یورپ خدشات کا شکار ہ

کورونا وائرس کے سبب نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ یورپ بھی خدشات کا شکار ہوگیا۔ کیوی ٹیم کا دورہ سری لنکا پہلے ختم کیا جا چکا ہے۔

کوروناوائرس کے خدشات کے باعث نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ یورپ بھی ملتوی ہوسکتا ہے۔ نیوزی لینڈ ٹیم نے رواں برس جون اور جولائی کے مہینے میں نیدرلینڈز، اسکاٹ لینڈ اور آئرلینڈ  کا دورہ کرنا ہے، جبکہ کیوی ٹیم کا دورہ ویسٹ انڈیز بھی خدشات کا شکار ہوگیا ہے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈ وائٹ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث دوروں کا امکان نہیں۔

ڈیوڈ وائٹ کے مطابق نیوزی لینڈ اے ٹیم کے اگست میں بھارت اور بنگلہ دیش کے دروں کے بارے میں کچھ  کہنا قبل از وقت ہوگا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید



اس بارے میں admin

یہ بھی دیکھیں

ون ڈے رینکنگ، بابر ٹاپ 3 بلے بازوں میں شامل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جاری کردہ نئی ون ڈے رینکنگ میں بلے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *