ڈالر مہنگا ہو گیا اور سٹاک مارکیٹ گر گئی

ڈالر مہنگا ہو گیا اور سٹاک مارکیٹ گر گئی

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )کورونا وائرس نے قیمتی جانوں کے بعد اب معیشت کو بھی نگلنا شروع کر دیاہے ، پاکستان میں کئی ہفتوں سے سٹاک مارکیٹ مسلسل گراوٹ کا شکار ہے جبکہ آج ڈالر پھر سے مہنگا ہو گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق کاروبار ی ہفتے کے پہلے روز آج انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 33 پیسے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد ڈالر 159 پر فروخت ہو رہاہے ۔سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہواتو 100 انڈیکس 30 ہزار 667 پوائنٹس پر تھی تاہم کچھ ہی دیر میں اس میں شدید مندی چھا گئی اور انڈیکس اچانک دیکھتے ہی دیکھتے 1826 پوائنٹس گر گیا اور انڈیکس 28 ہزار 840پر آ گیاہے ۔

مزید : بزنس




Source link

اس بارے میں admin

یہ بھی دیکھیں

کورونا کے باوجود 2020 کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں ریکارڈ اضافہ

کورونا کے باوجود 2020 کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں ریکارڈ اضافہ  کراچی(این این …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *