غازی آباد: تبلیغی جماعت کے اراکین کے خلاف این ایس اے کے تحت کاروائی، نرسوں اور خاتون ڈاکٹروں کو علاج سے ہٹانے کا بھی حکم

مصدقہ ذرائع نے بتایا کہ غازی آباد اور دیگر مقامات پر مبینہ تبلیغی جماعت کے افراد کی جانب سے کی گئی بدسلوکی سے دلبرداشتہ یوگی نے انہیں قانون کا سبق پڑھنے کا درس دیا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated:
    Apr 03, 2020 04:43 PM IST

غازی آباد: تبلیغی جماعت کے اراکین کے خلاف این ایس اے کے تحت کاروائی، نرسوں اور خاتون ڈاکٹروں کو علاج سے ہٹانے کا بھی حکم

یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ: فائل فوٹو

لکھنؤ۔  اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی ہدایت کے بعد غازی آباد میں میڈیکل اسٹاف کے ساتھ بدسلوکی کرنے والے تبلیغی جماعت کے اراکین کے خلاف این ایس اے کے تحت پولیس نے مقدمہ درج کیا ہے۔ حکومت نے نرسوں اور خاتون ڈاکٹروں کو جماعت کے لوگوں کے علاج سے ہٹانے کا بھی حکم دیا ہے۔مصدقہ ذرائع نے بتایا کہ غازی آباد اور دیگر مقامات پر مبینہ تبلیغی جماعت کے افراد کی جانب سے کی گئی بدسلوکی سے دلبرداشتہ یوگی نے انہیں قانون کا سبق پڑھنے کا درس دیا ہے۔

یوگی نے کہا”یہ لوگ نہ تو قانون پر عمل کرتے ہیں اور نہ ہی انہیں سسٹم پر یقین ہے۔ غازی آباد کا واقعہ بلاشبہ کافی افسوس ناک ہے اور حکومت قصورواروں کے خلاف این ایس اے کے تحت کاروائی کرے گی۔ ہم ایسے افراد کو قطعی طور پر برداشت نہیں کریں گے۔ حکومت نے جماعت کے افراد کے علاج میں تعینات نرسوں اور خاتون ڈاکٹروں کو ہٹانے کا حکم دیا ہے۔

وہیں کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی میں آئیسولیشن وارڈ کے انچارج ڈاکٹر سدھیر سنگھ نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ۔19 سے متاثرہ 34 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس درمیان ذرائع نے بتایا کہ ان میں سے زیادہ ترمریضوں کا تعلق تبلیغی جماعت سے ہے۔


Source link

اس بارے میں admin

یہ بھی دیکھیں

کیا حکومتی اقدامات سے بھارتی کشمیر میں علیحدگی پسند جماعتیں جمود کا شکار ہو گئی ہیں؟ 

سرینگر —  بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں حال ہی میں ہونے والے ضلعی ترقیاتی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *