صوبائی وزیرصحت سندھ کی 20 نئے کورونا کیسز کی تصدیق -Daily Jang-Latest News-Health

صوبائی وزیرصحت کی سندھ میں بیس نئے کیسز کی تصدیق

وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے آج سندھ میں کورونا سے متاثر ہونے والے 20 نئے کیسز کی تصدیق کردی ہے۔

 آج کراچی میں 12 جبکہ سکھر میں 8 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق سکھر میں رپورٹ ہونے والے نئے کیسز زائرین کے ہیں جنہیں 31 مارچ سکھر لایا گیا۔ سکھر قرنطینہ میں اب تک 250 کورونا متاثرین زیر علاج ہیں، جبکہ 23 صحتیاب ہو چکے ہیں۔

وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہونے بتایا کہ اب تک سندھ میں صحتیاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 56 ہو چکی ہے۔  کراچی میں اس وقت 295 اور حیدرآباد میں 135 کورونا متاثرین زیر علاج ہیں۔ حیدرآباد میں اب تک ایک کورونا متاثر مریض ہلاک جبکہ ایک صحتیاب ہوا ہے۔

 محکمہ صحت سندھ کے مطابق  شہید بینظیر آباد میں 6، جیکب آباد اور دادو سے ایک، ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔  لاڑکانہ قرنطینہ میں رکھے گئے زائرین میں 7 کیسز کورونا پازیٹو ہیں۔

 ڈاکٹر عذرا نے کہا کہ سندھ بھر میں 7 ہزار 504 کورونا کے ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، اب تک سندھ میں 10 افراد کورونا سے ہلاک ہوچکے ہیں۔

سندھ میں رپورٹ ہونے والے 416 افراد میں کورونا وائرس بذریعہ سماجی رابطہ منتقل ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے تعاون سے ہی مقامی طور پر منتقل ہونے والے کیسز پر قابو پایا جاسکتا ہے۔




Source link

اس بارے میں admin

یہ بھی دیکھیں

موسم سرما کے پھلوں کے کیا فوائد ہیں؟

کینو، مالٹے، فروٹر، انار، انگور، سیب، ناشپاتی، امرود اور کیلے یہ تمام وہ پھل ہیں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *