کورونا وائرس کیخلاف جنگ ، چینی کمپنی ہواوے نے پاکستان

کورونا وائرس کیخلاف جنگ ، چینی کمپنی ہواوے نے پاکستان کو شاندار تحفہ دیدیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ہواوے کمپنی نے وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشن اینڈ کوآرڈینیشن(ایم این ایچ ایس) کو ویڈیو کانفرنسنگ سسٹم عطیہ کردیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق چینی کمپنی ہواوے پاکستان نے کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کیلئے وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشن اینڈ کوآرڈینیشن(ایم این ایچ ایس) کو 3 لاکھ ڈالر مالیت کا ویڈیو کانفرنسنگ سسٹم عطیہ کردیا ہے۔

ہواوے کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وزارت صحت کوعطیہ کئے جانے والے ویڈیو کانفرنسنگ سسٹم کے زریعیے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن پاکستان آفس، حکومت پاکستان کی تمام اداے اور ملک بھر میں کورونا پر قابو پانے کیلئے قائم کردہ تمام ایمرجنسی کنٹرول سنٹرز کو منسلک کیا جاسکتا ہے اور اس ویڈیو کانفرنسنگ سسٹم سے ملک میں کورونا کی وباءسے نمٹنے میں مدد ملے گی۔

اعلامیہ کے مطابق وزارت صحت کو عطیہ کئے جانیوالے ویڈیو کانفرنسنگ سسٹم کثیر الطاف انٹیلی جنٹ تعاون سلوشن بیسڈ ٹیکنالوجی سٹرکچر کا حامل ہے جو فور کے ویڈیو ٹیکنالوجی کی بنیاد پر متعدد مسائل کے حل کیلئے معاون ہے اس سسٹم کو وبائی امراض کی روک تھام کیلئے کنٹرول کمانڈ، ریموٹ کنسلٹیشن اور ریموٹ مانیٹرنگ سمیت دیگر مقاصد کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

مزید : بزنس




Source link

اس بارے میں admin

یہ بھی دیکھیں

کورونا کے باوجود 2020 کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں ریکارڈ اضافہ

کورونا کے باوجود 2020 کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں ریکارڈ اضافہ  کراچی(این این …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *