5 ملکوں میں 500 سے زیادہ اموات

دنیا بھر میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد ساڑھے 46 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد سوا 9 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ امریکہ میں مریضوں کی تعداد 2 لاکھ اور اسپین میں ایک لاکھ سے بڑھ گئی ہے۔ بدھ کو پہلی بار 5 ملکوں میں 500 سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں۔

جان ہاپکنز یونیورسٹی اور ورڈومیٹرز کے مطابق آج دنیا کے 203 ملکوں اور خود مختار علاقوں میں کرونا وائرس کے 70 ہزار سے زیادہ کیسز سامنے آئے جبکہ 80 ملکوں میں مجموعی طور پر 4 ہزار سے زیادہ اموات ہوئیں۔ اب تک 140 ملکوں میں کم از ایک ہلاکت ہوچکی ہے۔

امریکہ میں منگل کو 912 اموات ہوئی تھیں۔ 50 میں سے 46 ریاستوں میں کم از کم ایک ہلاکت ضرور ہوئی۔ نیویارک میں سب سے زیادہ 375 افراد ہلاک ہوئے۔ اس ریاست میں اب تک 75 ہزار سے زیادہ کیس سامنے آچکے ہیں اور 1900 سے زیادہ اموات ہوچکی ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جن پانچ ملکوں میں 500 سے زیادہ اموات ہوئیں ان میں اٹلی میں 727، امریکہ میں 665، اسپین میں 667، برطانیہ میں 563 اور فرانس میں 509 ہلاکتیں شامل ہیں۔ برطانیہ میں بدھ کو پہلی بار 500 سے زیادہ مریضوں کا انتقال ہوا۔

مزید چار ملکوں میں 100 سے زیادہ افراد جان سے گئے جن میں جرمنی میں 145، ایران میں 138، نیدرلینڈ میں 134 اور بیلجیم میں 123 اموات ہوئیں۔ ترکی، سوئزرلینڈ اور سویڈن میں 50 سے زیادہ ہلاکتیں بیان کی گئی ہیں۔

بدھ کو اٹلی میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 13 ہزار، اسیین میں 9 ہزار، فرانس میں 4 ہزار اور ایران میں 3 ہزار سے زیادہ ہوگئی۔ دنیا بھر میں کیسز کے ڈیٹا سے پتا چلتا ہے کہ مختلف ملکوں میں 35 ہزار سے زیادہ مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ امریکہ، اسپین اور فرانس میں پانچ پانچ ہزار ایسے مریض ہیں۔

ان کے برعکس لگ بھگ دو لاکھ افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔ ان میں چین کے 76 ہزار شہری شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 86 ملکوں میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد 100 سے کم ہے۔


Source link

اس بارے میں admin

یہ بھی دیکھیں

کرونانےنیٹ فلکس اورایمیزون کارُخ ٹولی،مولی اورکولی ووڈکی جانب موڑدیا

تصویر: ایمیزون کووڈ 19 کی عالمی وبا کے بعد سے معروف اسٹریمنگ ویب سائٹس ایمیزون …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *