مدھیہ پردیش میں کورونا وائرس کے 19 نئے معاملے آئے سامنے– News18 Urdu

شیوراج سنگھ نے اپنے ویڈیو میسیج میں یہ بھی کہا کہ اندور میں کورونا کے نئے معاملے سامنے آنے کے بعد لاک ڈاؤن میں اور سختی کی جائے گی لیکن شہریوں کی ضرورت کے سامان انہیں مہیا کرانے کے لئے حکومت اور انتظامیہ ہر قدم پر آپ کے ساتھ رہے گی۔

مدھیہ پردیش میں کورونا وائرس کے 19 نئے معاملے  آئے سامنے

مدھیہ پردیش میں کورونا وائرس کے 19 نئے معاملے آئے سامنے

بھوپال۔ مدھیہ پردیش میں کورونا وائرس کے انیس نئے معاملے سامنے آنے کے بعد حکومت اور انتظامیہ افسران کی تشویش میں  اضافہ ہوگیا ہے۔ کورونا وائرس کے نئے معاملات میں سترہ کا تعلق اندور سے اور دو مریضوں کا تعلق راجدھانی بھوپال سے ہے ۔ مدھیہ پردیش میں کورونا وائرس کی مریضوں کی تعداد چھیاسٹھ ہو گئی ہے ۔ ان میں سے اکیلے اندور میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد چوالیس ہے۔ راجدھانی بھوپال میں پانچ،اجین میں پانچ،جبلپور میں آٹھ ،گوالیار اور شیوپوری میں کورونا وائرس کے دو دو مریض ہیں۔ ان میں سے اندور میں تین اور اجین میں کورونا وائرس کے دو مریضوں کی موت ہو چکی ہے ۔

مدھیہ پردیش میں کورونا وائرس کے انیس نئے معاملے سامنے آنے کے بعد راجدھانی بھوپال اور اندور میں افسران کی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ میٹنگ کے بعد جہاں لاک ڈاؤن کو اور سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا وہیں شہریوں سے مشکل وقت میں گھروں میں رہنے کی اپیل کی گئی۔ سی ایم شیوراج سنگھ نے کورونا وائرس کے انیس معاملے سامنے آنے کے بعد اپنا ساڑھے تین منٹ کا ویڈیو میسیج جاری کیا۔ ویڈیو میسیج میں پورے صوبہ کے باشندوں اور بالخصوص اندور کے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ جس طرح سے انہوں نے اپنے عزم و ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پورے ملک میں اندور کو صفائی میں نمبر ایک کے مقام پر پہنچایا تھا اسی طرح انہیں کورونا کو شکست دینے کے لئے اپنے عزم اور حوصلے کے ساتھ انتظامیہ کا ساتھ دینا ہے۔


شیوراج سنگھ نے اپنے ویڈیو میسیج میں یہ بھی کہا کہ اندور میں کورونا کے نئے معاملے سامنے آنے کے بعد لاک ڈاؤن میں اور سختی کی جائے گی لیکن شہریوں کی ضرورت کے سامان انہیں مہیا کرانے کے لئے حکومت اور انتظامیہ ہر قدم پر آپ کے ساتھ رہے گی۔ ہم کورونا کو ہرائیں گے اور خوبصورت مدھیہ پردیش بنائیں گے ۔ جن لوگوں میں کورونا وائرس کی نشاندہی کی گئی ہے وہ بھی جلد سے جلد ٹھیک ہو کر اپنے گھروں کو آئیں گے۔


Source link

اس بارے میں admin

یہ بھی دیکھیں

کیا حکومتی اقدامات سے بھارتی کشمیر میں علیحدگی پسند جماعتیں جمود کا شکار ہو گئی ہیں؟ 

سرینگر —  بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں حال ہی میں ہونے والے ضلعی ترقیاتی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *