ٹوکیو اولمپکس کاؤنٹ ڈاؤن کلاک کو ری سیٹ کردیاگیا -Daily Jang-Latest News-Sports

ٹوکیو اولمپکس کاؤنٹ ڈاؤن کلاک کو ری سیٹ کردیاگیا

ٹوکیو اولمپکس کی نئی تاریخوں کے اعلان کے بعد میزبان ملک جاپان کے شہر ٹوکیو میں کاؤنٹ ڈاؤن کلاک کو ری سیٹ کردیا گیا ، میگا ایونٹ کے شروع ہونے میں اب ساڑھے چار سو سے زائد دن باقی ہیں ، اولمپکس گیمز اب اگلے برس 23جولائی سے شروع ہوں گے۔

اس سال جولائی میں ہونے والے ٹوکیو اولمپکس بھی کھیلوں کے دیگر ایونٹس کی طرح کورونا وائرس کے سبب متاثر ہوئے۔

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی اور اولمپک گیمز کی آرگنائزنگ کمیٹی نے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کے بعد اس کو اگلے سال کرانے کا فیصلہ کیاجس کے بعد ٹوکیو میں نصب اولمپک کاؤنٹ ڈاؤن کو بھی ری سیٹ کردیا گیا ہے۔

یہ کاؤنٹ ڈاؤن کلاک بتارہا ہے کہ اولمپکس میں اب ساڑھے چار سو زائد دن باقی رہ گئے ہیں، گیمز کی افتتاحی تقریب 23 جولائی2021  کو ہوگی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید



اس بارے میں admin

یہ بھی دیکھیں

ون ڈے رینکنگ، بابر ٹاپ 3 بلے بازوں میں شامل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جاری کردہ نئی ون ڈے رینکنگ میں بلے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *