
کراچی: ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ سندھ میں کرونا وائرس سے متاثرہ 10مریض صحت یاب ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ سندھ میں کرونا وائرس سے متاثرہ 10مریض صحت یاب ہوگئے۔ ترجمان نے بتایا کہ سندھ میں کرونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 51 ہوگئی ہے۔
ترجمان سندھ حکومت کہنا تھا کہ لوگوں کو سیکھنا چاہیے آئسولیشن یا معاشرتی دوری ہی کورونا کا علاج ہے۔
2 more corona virus patients have recovered & have tested negative. So the tally of recovered patients now stands at 51. May Allah SWT protect us all & give shifa to the affected patients https://t.co/l3B3KOikpL
— SenatorMurtaza Wahab (@murtazawahab1) March 31, 2020
کراچی، کرونا کا ایک اور مریض جاں بحق، سندھ میں اموات 8 ہوگئیں
کراچی میں کرونا وائرس کا ایک اور مریض زندگی کی بازی ہار گیا جس کے بعد سندھ میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 8 ہوگئی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ میں عوام سے اپیل کرتا ہوں برائے مہربانی گھروں میں رہیں، ہم اس بیماری کو عوام کی مدد سے ہی شکست دے سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کا تعاون نہیں رہا تو کرونا سے جان چھڑانا مشکل ہوجائے گا۔