یو ایس اوپن ٹینس کورٹس عارضی اسپتال میں تبدیل -Daily Jang-Latest News-Sports

یو ایس اوپن ٹینس کورٹس عارضی اسپتال میں تبدیل

یو ایس اوپن ٹینس کورٹس کو عارضی اسپتال میں تبدیل کردیاگیا۔

امریکا میں کورونا وائرس کے پھیلاو کے بعد اسپتال کم پڑگئے ہیں، اسی مقصد کے لیے ٹینس کورٹس کو اب ہنگامی طورپر کورونا کے مریضوں کے لیے عارضی گھر کی سہولت دی گئی ہے جہاں میڈیکل اسٹاف کی نگرانی میں انہیں رکھا جاسکے گا۔

اگست میں ان کورٹ پر یو ایس اوپن گرینڈ سلم ٹورنامنٹ کے مقابلے ہوتے ہیں، ٹینس کورٹس کے ساتھ واقع ایک بہت بڑے کچن میں روزانہ 25 ہزار کھانے کے پیکٹس تیار کیے جائیں گے، جن کو شہر میں خدمات انجام دینے والے میڈیکل اور دوسرے اسٹاف میں تقسیم کیاجائے گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید



اس بارے میں admin

یہ بھی دیکھیں

ون ڈے رینکنگ، بابر ٹاپ 3 بلے بازوں میں شامل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جاری کردہ نئی ون ڈے رینکنگ میں بلے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *