لاک ڈاؤن، آئی جی سندھ کی افسران کو نئی ہدایات جاری -Daily Jang-Latest News-Pakistan

لاک ڈاؤن، آئی جی سندھ کی افسران کو نئی ہدایات جاری

آئی جی سندھ مشتاق مہر کی جانب سے سندھ میں  لاک ڈاؤن سے متعلق پولیس افسران کو نئی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

آئی جی سندھ مشتاق مہر نے پولیس افسران کو لاک ڈاؤن سے متعلق نئی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گڈز ٹرانسپورٹ ملکی معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اسے نہ روکا جائے، گڈز کی ترسیل میں شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی نہیں ہونی چاہیے۔

مشتاق مہر کا کہنا ہے کہ ہائی وے پر پیٹرول پمز بند نہیں کروائے جائیں جبکہ چائے خانے نہیں کھلنے چا ہئیں ۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ناکوں پر موجود اہکار شہریوں کو زبرستی ماسک پہننے کا نا کہیں اور ناکے پر موجود ڈیوٹی سر انجام دیتے پولیس افسران و اہلکار کورونا وائرس سے اپنی حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے 3 سے 4 فٹ کے فاصلے پر کھڑے ہوں۔

قومی خبریں سے مزید




خبر کا حوالہ

اس بارے میں admin

یہ بھی دیکھیں

کیا پاکستان ٹیم میں محمد عامر کی جگہ بنتی تھی؟

کراچی —  بھارتی بلے باز ویراٹ کوہلی کے مطابق انہوں نے اپنے کریئر میں محمد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *