کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ بروقت اپ ڈیٹ نہیں کی جا رہی -Daily Jang-Latest News-Health

کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ بروقت اپ ڈیٹ نہیں کی جا رہی

پاکستان میں کورونا وائرس کے اعداد و شماراور تفصیلات کے لیے بنائی گئی سرکاری ویب سائٹ پر اعداوشمار بروقت اپ ڈیٹ نہیں کئے جا رہے۔ آج میڈیا کو جاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا متاثرین کی تعداد 1500 سے زائد بنتی ہے تاہم سر کاری ویب سائٹ پر ابھی تک تعداد 1500 سے کم بتائی جا رہی ہے۔

وزارت صحت کی ویب سائٹ covid.gov.pk کے مین پیج پر آج ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 1495 بتائی گئی ہے، تاہم میڈیا کو سرکاری حکام کی جانب سے جاری تعداد 1504 بنتی ہے۔

ویب سائٹ کے مین پیج پر ہی صوبہ پنجاب میں تصدیق شدہ کورونا مریضوں کی تعداد557 اور صوبہ خیبرپختونخوامیں 188 ہے، اب اگر ان صوبوں کی تفصیلا ت جاننے کے لیے پنجاب کے پیج پر جائیں تو تعدادد 490 بتائی گئی ہے۔

اسی طرح خیبرپختونخوا میں 180 مریض رپورٹ کئے گئے ہیں جبکہ مین پیج پر تعداد 188 ہے ۔




Source link

اس بارے میں admin

یہ بھی دیکھیں

موسم سرما کے پھلوں کے کیا فوائد ہیں؟

کینو، مالٹے، فروٹر، انار، انگور، سیب، ناشپاتی، امرود اور کیلے یہ تمام وہ پھل ہیں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *