نمک کا زیادہ استعمال قوت مدافعت کمزور کرتا ہے -Daily Jang-Latest News-Health

نمک کا زیادہ استعمال قوت مدافعت کمزور کرتا ہے

ایک ایسے وقت میں کہ جب ایک وبائی مرض کورونا نے دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور اس سے متاثر ہونے سے بچنے کا واحد حل قوت مدافعت کو بڑھانا ہے، سائنسدانوں کی جانب سے ایک تحقیق سامنے آئی ہے جس کے مطابق روزمرہ زندگی میں نمک کا زیادہ استعمال انسانی جسم کی قوت مدافعت کو کمزور کرتا ہے۔

قوت مدافعت کی کمزوری کے سبب انسانی جسم حملہ آور وائرس اور بیکٹریا کے خلاف مذاحمت میں کمزور ہوتا ہے۔

غیر ملکی طبی جریدے میں شائع تحقیق کے مطابق محققین چوہوں پر تجربات کر کے اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ اپنی خوراک میں روزانہ 5گرام سے زیادہ نمک استعمال کرنے والوں کا قوت مدافعت 5گرام سےکم استعمال کرنے والوں کے مقابلے میں کمزور ہوتا ہے۔

جرمنی کی یونیورسٹی آف بون کے ایک محقق کرسچن کرٹس کا اپنی تحقیق کے حوالے سے کہنا تھا کہ سائنس کی دنیا میں پہلی بار ہم اسے ثابت کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں کہ  نمک کا زیادہ استعمال انسانی جسم کے مدافعتی نظام کے ایک حصے کو کمزور کرتا ہے جس سے انسان کمزوری اور سستی محسوس کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: زیادہ نمک کھانے کی عادت بلڈ پریشر کو بڑھانے کا باعث

دوسری جانب عالمی ادارہ صحت کی جانب سے بھی جاری سفارشات بھی ہمیں یہ ہی بتاتی ہیں کہ ایک دن میں انسانی جسم کو ایک ٹی اسپون نمک کی مقدار استعمال کرنی چاہئے۔




Source link

اس بارے میں admin

یہ بھی دیکھیں

موسم سرما کے پھلوں کے کیا فوائد ہیں؟

کینو، مالٹے، فروٹر، انار، انگور، سیب، ناشپاتی، امرود اور کیلے یہ تمام وہ پھل ہیں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *