اداکارہ دیونکا ترپاٹھی کے بھائی ایشوریہ ترپاٹھی کو ہوم کورنٹائن کیا گیا ہے ۔ ایشوریہ ترپاٹھی انڈیگو ائیرلائنس میں پائلٹ ہیں ۔

اداکارہ دیونکا ترپاٹھی کے گھر کے باہر لگا نوٹس ، COVID 19 : Do Not Visit ، جانیں وجہ
پوری دنیا میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے ۔ ملک بھر میں بھی لاک ڈاون کیا گیا ہے ۔ وہیں کورونا وائرس کا اثر نہ صرف عام شہریوں پر پڑ رہا ہے بلکہ ٹی وی ستارے اور ان کے کنبہ پر بھی بھاری پڑ رہا ہے ۔ اس درمیان مشہور ٹی وی اداکارہ دیونکا ترپاٹھی کے گھر میں کووڈ 19 ڈو ناٹ وزٹ کا نوٹس چسپاں کردیا گیا ہے ۔
دیونکا ترپاٹھی کے بھائی ایشوریہ ترپاٹھی کو ہوم کورنٹائن کیا گیا ہے ۔ ایشوریہ ترپاٹھی انڈیگو ائیرلائنس میں پائلٹ ہیں ۔ کچھ دن پہلے ہی بھوپال پہنچے ہیں ۔ دیویانکا کا کنبہ چونا بھٹی علاقہ میں رہتا ہے ۔ ایشوریہ کئی ملکوں کا سفر کرچکے ہیں ۔
مدھیہ پردیش میں کورونا وائرس مریض کی تعدا 29 ہوئی
بھوپال میں ایک اور نئے مریض میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے ، جس کے بعد اب تک بھوپال میں کورونا کے تین مریض سامنے آگئے ہیں ۔ ان میں سے دو مریض والد اور بیٹی ہے ۔ یہ تیسرا مریض پینشن ریلوے گارڈ ہے ۔ مجموعی طور پر مدھیہ پردیش میں کورونا کے 29 مریض ہوچکے ہیں ۔ ان میں سے دو کی اندور میں موت ہوچکی ہے ۔ جبل پور میں آج دو اور دیگر مریض ملے ہیں ۔ مریضوں کی تعداد گزشتہ ایک ہفتہ میں سات گنا بڑھ گئی ہے ۔ گزشتہ ہفتہ کو چار مریض میں کورونا وائرس ملا تھا ۔مدھیہ پردیش میں اب تک مریض
شیوپوری : 2
گوالیار : 1
اندور : 13
بھوپال : 3
جبل پور : 8
Source link