CoronaVirus : Tahir ul Qadri Special Message to People against COVID-19

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کرونا وائرس سے متعلق عوام کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام حفاظتی تدابیر اختیار کریں اور نماز پنجگانہ گھروں میں ادا کی جائے۔

اپنے ویڈیو پیغام میں علامہ طاہر القادری کا کہنا تھا کہ بنی اکرم ﷺ نے فرمایا کہ جب تم کسی مریض کی عیادت کو جاؤ یا اس سے کوئی ضروری بات کرنی ہو تو تم میں اور مریض میں ایک نیزے کا فاصلہ رکھنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو تحقیق آج ہو رہی ہے 14سو سال پہلے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بیان فرما دی تھی۔ بخاری شریف میں حدیثِ پاک ہے کہ طاعون والی جگہ کوئی آئے نہ کوئی وہاں سے باہر جائے۔

سربراہ عوامی تحریک کا مزید کہنا تھا کہ کرونا وائرس ایک متاثرہ فرد سے دوسرے افراد میں منتقل ہو سکتا ہے، ایسی صورتِ حال اب جنگ کی طرح ہے، جب جانوں کو بچانا اولین ترجیح بن جاتا ہے۔ سفر اور محافل سے کرونا وائرس پوری دنیا میں پھیل گیا۔

طاہر القادری نے یہ بھی کہا کہ حدیث کے مطابق کوئی قرنطینہ میں فوت ہو تو اسے شہداء کی طرح بدلہ دیا جائے گا، گھر پر رہنے کا مطلب مذہبی اور معاشرتی اجتماعات سے پرہیز کرنا ہے۔ کرونا وائرس جان لیوا وبا ہے، احتیاط ہی اس کاعلاج ہے، صحت عامہ کی حفاظت کا تقاضا ہے نماز پنجگانہ گھروں میں ادا کی جائے، یہی نبوی تعلیمات ہیں ۔

 




Source link

اس بارے میں admin

یہ بھی دیکھیں

کرونانےنیٹ فلکس اورایمیزون کارُخ ٹولی،مولی اورکولی ووڈکی جانب موڑدیا

تصویر: ایمیزون کووڈ 19 کی عالمی وبا کے بعد سے معروف اسٹریمنگ ویب سائٹس ایمیزون …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *