علماء کرام کی اپیل کےبعد ملک کے مختلف مقامات مساجد میں باجماعت نماز ہورہی ہے۔ کرناٹک کےبیلگام میں بھی ایک مسجد میں باجماعت نماز کے بعد لوگ باہر آرہے تھے۔

علماء کرام کی اپیل کےبعد ملک کے مختلف مقامات مساجد میں باجماعت نماز ہورہی ہے۔ کرناٹک کےبیلگام میں بھی ایک مسجد میں باجماعت نماز کے بعد لوگ باہر آرہے تھے۔
ملک بھر میں لاک ڈاؤ ن کی خلاف ورزی کرنے پر پولیس کی جانب سے سخت کارروائی کی جار ہی ہے۔ لاک ڈاؤن کے دوران گھروں میں رہنے کی تاکید کرنے کے بعد باوجود باستور سڑکوں پرنظر آرہے ہیں۔ جس پر پولیس کارووائی کررہی ہے ۔ وہیں دوسری جانب کرناٹک کےبیلگام میں لاک ڈاؤن کےباوجودمسجد میں باجماعت نماز ادا کی گئی۔ جس پر پولیس نےکی سخت کاروائی کی ہے۔علماء کرام کی اپیل کےبعد ملک کے مختلف مقامات مساجد میں باجماعت نماز ہورہی ہے۔ کرناٹک کےبیلگام میں بھی ایک مسجد میں باجماعت نماز کے بعد لوگ باہر آرہے تھے تاہم اسی دوران پولیس وہاں پہنچ گئی ہے۔ پولیس نے مصلیوں پر لاٹھی چارج کردیا۔ نیوز ایجنسی اے این آئی کے ٹویٹر پر جاری کردہ ویڈیو میں پولیس مصلیوں کی پٹائی کرتی نظر آرہی ہے۔ آپ بھی دیکھیں ویڈیو
#WATCH Police thrash people for violating #Coronaviruslockdown in Belgaum. The incident happened outside a Mosque when people were leaving after offering prayers. #Karnataka pic.twitter.com/tF9Vx4iqV5
— ANI (@ANI) March 26, 2020
مختلف شہریوں میں پولیس اہلکار برہمی کااظہار کرتے ہوئے لوگوں کو گھر کو واپس جانے کی ہدایت دے رہے ہیں۔ کئی مقامات پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گاڑیوں کو ضبط کو کرلیا ہے۔راجستھان اور کرناٹک جیسے متعدد ریاستوں میں پولیس اہلکاروں نے کورونا وائرس پر لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کو سزادی۔
#WATCH Rajasthan Police punish youngsters for allegedly violating #CoronavirusLockdown in Pratapgarh. pic.twitter.com/OuLnLNcNF7
— ANI (@ANI) March 26, 2020
جموں و کشمیر کے شہر رنبیر پورہ سنگھ میں پولیس نے لوگوں کے ہاتھوں پر ’’کورونا لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے‘‘ کا اسٹا مپ لگا رہی ہے۔ پولیس کا کہناہے کہ وہ مسلسل لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایسی کارروائی کررہی ہے۔ ایس ڈی پی او ، آر ایس پورہ شبیر خان نے کہا ، ’’ہم ایک مستقل سیاہی استعمال کر رہے ہیں جسے مٹانے میں لگ بھگ 15 دن لگتے ہیں۔