انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہو گیا

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہو گیا

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 30 پیسے کے اضافے سے158.20 روپے سے بڑھ کر158.50 روپے اور قیمت فروخت 40پیسے کے اضافے سے158.50 روپے سے بڑھ کر158.90 روپے ہوگئی۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید50پیسے کے اضافے سے157 روپے سے بڑھ کر157.50 روپے ہوگئی اور قیمت فروخت 158.50 روپے مستحکم رہی۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 171روپے سے بڑھ کر 171.50رو پے ہوگئی اور قیمت فروخت175روپے سے گھٹ کر174.50رپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید2.50روپے کی کمی سے190.50روپے سے گھٹ کر188روپے اورقیمت فروخت194.50روپے سے گھٹ کر193روپے ہوگئی۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید40.80روپے سے گھٹ کر40.70روپے ہوگئی اورقیمت فروخت 41.50 روپے برقرار رہی جب کہ یواے ای درہم کی قیمت خرید41.80روپے مستحکم رہی اورقیمت فروخت42.50روپے سے بڑھ کر 42.60 روپے ہوگئی، چینی یوآن کی قیمت خرید20روپے اور قیمت فروخت22.50روپے مستحکم رہی۔

مزید : بزنس




Source link

اس بارے میں admin

یہ بھی دیکھیں

کورونا کے باوجود 2020 کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں ریکارڈ اضافہ

کورونا کے باوجود 2020 کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں ریکارڈ اضافہ  کراچی(این این …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *