کورونا وائرس کا پھیلاﺅ روکنے کے لیے JS Bankنے پاکستان میں

کورونا وائرس کا پھیلاﺅ روکنے کے لیے JS Bankنے پاکستان میں پہلی مرتبہ محفوظ …

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کورونا وائرس کے حالیہ پھیلاو نے معیشتوں کو مفلوج کرنے کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کے معاشی نظام کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا ہے۔ پاکستان میں 257 مثبت کیسز موجود ہیں اور پاکستان میں کام کرنے والے اداروں کی زیادہ تر تعداد agility ماڈل کی جانب مڑ چکی ہے۔ اس مہلک وائرس کے پھیلاو¿ سے بچنے کے لئے 60 سے زائد کمپنیوں نے منگل کو اپنے ملازمین کے لئے گھر سے کام کرنے کا اعلان کیا۔

ان کمپنیوں کی فہرست میں کسی بینک کا ذکر نہیں، تمام بینک کھلے ہیں اور معمول کے مطابق کام کرتے رہیں گے۔

بروز منگل ٹویٹر پر رجحان دیکھنے میں آیا جس میں صارفین کو اپنے گھر سے بینکنگ خدمات کے استعمال کی حوصلہ افزائی کیلئے جے ایس بینک کو سراہا گیا۔ #JSBankcares اور #bankfromhome نے اسے ٹویٹر پر زیادہ مقبول بنا دیا ہے۔

تیزی سے ترقی کرنے والے بینک نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے تمام صارفین پر زور دیتا ہے کہ وہ اپنے گھر سے بینکنگ خدمات استعمال کریں جبکہ بینک نے انٹرنیٹ، موبائل اور اے ٹی ایم بینکاری پر تمام چارجز معاف کر دیئے ہیں۔

ضرورت کے وقت جب تحفظ اور حفظان صحت کو اولین اہمیت حاصل ہے، جے ایس بینک اس مہلک وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لئے اپنے تمام صارفین کو معاشرے میں ایک دوسرے سے دور رہنے اور برانچوں کا دورہ کرنے سے اجتناب کرنے کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔

جے ایس بینک نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے یہ خوشخبری سنائی۔ یہ وہ چیز ہے جس سے ہمیں سیکھنا چاہئے کہ اپنے ادارے کو کس طرح ادارہ جاتی نکتہ نظر کی بجائے صارف پر مبنی نکتہ نظر کی جانب آگے بڑھانا چاہئے۔

مزید : بزنس




Source link

اس بارے میں admin

یہ بھی دیکھیں

کورونا کے باوجود 2020 کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں ریکارڈ اضافہ

کورونا کے باوجود 2020 کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں ریکارڈ اضافہ  کراچی(این این …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *