سٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانیٹری پالیسی کا اعلان

سٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا، شرح سود میں کتنی کمی …

سٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا، شرح سود میں کتنی کمی ہوئی؟ بڑی خبرآگئی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئندہ دو ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کااعلان کردیا ، اگلے دو ماہ کے لیے شرح سود میں 75 بیسز  پوائنٹس کی کمی کی گئی۔ 

 سٹیٹ بینک کے اعلامیہ کے مطابق  شرح 13.25 سے کم کرکے 12.50 فیصد کر دی گئی ، 75 بیسز پوائنٹس کی کمی کے بعد مہنگائی کی شرح میں بھی کمی متوقع ہے ۔ سٹیٹ بینک نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے عالمی معیشت سست روی کا شکار ہے ،سٹاک مارکیٹ اور خام تیل کی قیمتیں گراوٹ کا شکار ہیں، صنعتی شعبے کے لیے سستے قرضوں کی سہولت کا اعلان کیاگیا، صنعتوں کو دس سال کے لیے سات فیصد کی شرح سود  پر  جبکہ ہسپتالوں کو تین فیصد کی شرح کے حساب سے قرضے دیئے جائیں گے ،مہنگائی میں کمی ہونا شروع ہوگئی اور مزید کمی متوقع ہے،  مہنگائی میں کمی کی وجہ سے شرح سود میں کمی کا جواز پیدا ہوگا، خام تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں بھی کمی ہوگی ۔

مزید : اہم خبریں /بزنس




Source link

اس بارے میں admin

یہ بھی دیکھیں

کورونا کے باوجود 2020 کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں ریکارڈ اضافہ

کورونا کے باوجود 2020 کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں ریکارڈ اضافہ  کراچی(این این …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *