کل چین سے 1 لاکھ ماسک پہنچ جائیں گے، چیئرمین این ڈی ایم اے -Daily Jang-Latest News-Pakistan

کل چین سے 1 لاکھ ماسک پہنچ جائیں گے، چیئرمین این ڈی ایم اے

چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا ہے کہ کل چین سے ایک لاکھ ماسک پاکستان پہنچ جائیں گے۔

وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ میڈیا بریفنگ میں چیئرمین این ڈی ایم اے نےکہا کہ جمعرات تک 50 ہزار ٹیسٹ کٹس بھی دستیاب ہوں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ جمعہ کو چین سے مزید 2 جہاز طبی سامان لے کر پہنچ جائیں گے جبکہ ہفتے کو سنکیانگ سے 12 ٹن سامان لے کر ہمارا جہاز آئے گا۔

لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے یہ بھی کہا کہ نجی شعبے کو بھی باہر سے طبی سامان منگوانےکے لیے ہر ممکن سہولت دے رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی او ایف واہ میں یومیہ 25 ہزار ماسک تیار ہو رہے ہیں، این ڈی ایم کے پاس کسی قسم کے فنڈز کی کمی نہیں، لوگ منافع خوری چھوڑیں، اپنی قوم کی مدد کریں۔

قومی خبریں سے مزید




خبر کا حوالہ

اس بارے میں admin

یہ بھی دیکھیں

کیا پاکستان ٹیم میں محمد عامر کی جگہ بنتی تھی؟

کراچی —  بھارتی بلے باز ویراٹ کوہلی کے مطابق انہوں نے اپنے کریئر میں محمد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *