‏کورونا، قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ ملتوی -Daily Jang-Latest News-Sports

‏کورونا، قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ ملتوی

عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ ملتوی کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ  کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ کے لیے نیا شیڈول بنایا جائے گا، سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ اپریل کے دوسرے ہفتے میں ہونا تھے۔

ذرائع کے مطابق موجودہ صورتحال میں کرکٹرز کو فٹنس ٹیسٹ کی تیاری کے لیے مکمل سہولتیں میسر نہیں جبکہ صوبائی ایسوسی ایشنز کی ٹیموں اور سیکنڈ الیون کے کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ بھی ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ کھلاڑی فٹنس اور ٹریننگ کے حوالے سے کوچز اور ٹرینرز کو آگاہ کرنے کے پابند ہوں گے ۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید



اس بارے میں admin

یہ بھی دیکھیں

ون ڈے رینکنگ، بابر ٹاپ 3 بلے بازوں میں شامل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جاری کردہ نئی ون ڈے رینکنگ میں بلے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *