ٹوکیو اولمپکس ملتوی کیے جانے کا امکان -Daily Jang-Latest News-Sports

دنیا بھر میں پھیلے کورونا وائرس کے باعث جاپان میں ہونے والا بین الاقوامی ملٹی اسپورٹس ایونٹ ٹوکیو اولمپکس 2020 ملتوی ہونے کا امکان ہے۔

ٹوکیو اولمپکس ملتوی کیے جانے کا امکان

ٹوکیو اولمپکس کا انعقاد جاپان میں رواں برس 24 جولائی سے 9 اگست تک کیا جانا تھا جس کے لیے جاپان میں بڑے پیمانے پر انتظامات بھی کیے جا رہے تھے۔

کورونا وائرس کے جہاں کھیلوں کے دیگر ایونٹس منسوخ یا ملتوی ہوئے وہیں ٹوکیو اولمپکس کا انعقاد بھی خطرے میں پڑ گیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کینیڈا نے ٹوکیواولمپکس کے لیے اپنی ٹیم نہ بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

جاپان کے وزیراعظم شنزو ابے نے بھی واضح اشارہ دیا ہے کہ ٹوکیواولمپکس کو ملتوی کرنا ناگزیر ہو سکتا ہے جب کہ جاپانی میڈیا کے مطابق اولمکپس کے منتظمین نے ممکنہ متبادل پلانز کے بارے میں سوچ بچار شروع کر دی ہے۔

یاد رہے کہ کورونا وائرس کے باعث پاکستان سپر لیگ، آئی پی ایل، انگلیڈ اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز سمیت کھلیوں کے کئی ایونٹس اب تک منسوخ ہو چکے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید



اس بارے میں admin

یہ بھی دیکھیں

ون ڈے رینکنگ، بابر ٹاپ 3 بلے بازوں میں شامل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جاری کردہ نئی ون ڈے رینکنگ میں بلے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *