کرونا وائرس سے شدید متاثرہ ریاست واشنگٹن آفت زدہ قرار


صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کے روز کرونا وائرس سے شدید متاثرہ واشنگٹن کو آفت زدہ ریاست قرار دینے کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد وفاقی حکومت اس مہلک وبا کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے ریاست، قبائل اور مقامی عہدے داروں کی معاونت کرے گی، جہاں درجنوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ قدرتی آفت زدہ یا تباہی کا شکار ریاست قرار دینے کے اعلان سے ایمرجینسی اور بحرانی صورت حال سے نمٹنے میں ریاست کو وفاقی مدد مل سکے گی۔

واشنگٹن کی گورنر جے انسلی نے اس اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے وفاقی حکومت کے اقدام کو مناسب قرار دیا ہے لیکن ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ پہلا قدم ہے جو کافی نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ریاست نے وائرس کے حملے کا بری طرح شکار ہونے والے کارکنوں اور خاندانوں کے لیے وفاقی حکومت سے جتنی مدد کی اپیل کی تھی، یہ اتنی نہیں ہے۔

صحت کے عہدے داروں نے اتوار کے روز بتایا کہ ریاست واشنگٹن میں کرونا وائرس سے 95 ہلاکتیں ہو چکی ہیں اور تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد تقریباً دو ہزار ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے فیڈرل ایمرجینسی منیجمٹ ایجنسی سے کہا ہے کہ وہ کرونا وائرس کی وبا کا سب زیادہ ہدف بننے والی ریاستوں، واشنگٹن، کیلی فورنا اور نیویارک میں موبائل اسپتال منتقل کرے تاکہ وہاں اس وبا کے مریضوں کا علاج معالجہ اور دیکھ بھال کی جا سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ نیویارک میں اس وبا میں مبتلا مریضوں کے لیے مزید ایک ہزار بستر فراہم کیے جائیں گے۔

صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں ایک نیوز کانفرنس میں یہ بھی بتایا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے کرونا وائرس کا سخت نشانہ بننے والی ریاستوں میں سانس کی بحالی اور دوسرے بہت سے آلات اور طبی ساز و سامان بھیجا گیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ریاستوں اور مقامی لیڈروں نے فیڈرل حکومت سے اس سلسلے میں مدد کی درخواست کی تھی۔

امریکی صدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ اولین ذمہ داری ریاستوں کی ہے کہ وہ کرونا وائرس پر قابو پانے کے سلسلے میں ضروری سامان حاصل کرنے کی کوشش کریں، ہم ایک طرح سے ریاستوں کے بیک اپ کا کام کرتے ہیں۔

ٹرمپ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم نے ان تین ریاستوں کے گورنروں کو نیشنل گارڈرز طلب کرنے اور مقامی کنڑول میں رکھنے کا اختیار بھی دے دیا ہے۔


Source link

اس بارے میں admin

یہ بھی دیکھیں

یوم حق خودارادیت کشمیر پر 5جنوری کو کانفرنس ہوگی

ڈنمارک(پ ر) تحریک کشمیر یورپ ڈنمارک کے زیر اہتمام یوم حق خودارادیت کشمیر کے موقع …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *