کورونا، پولیس نے پمز اسپتال میں ناقص انتظامات کا بھانڈا پھوڑ دیا -Daily Jang-Latest News-Health

کورونا، پولیس نے پمز اسپتال میں ناقص انتظامات کا بھانڈا پھوڑدیا

پنجاب پولیس کے ایک ڈی آئی جی نے پمز اسپتال میں کورونا آئسولیشن وارڈ میں ناقص انتظامات کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ ان کا بیٹا کورونا کے شبہ میں پمز اسپتال داخل ہے۔

اسپتال میں طبی اور صفائی کے ناقص انتظامات کی نشاندہی کرتے ہوئے ڈی آئی جی پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا دو روز سے اسپتال میں داخل ہے، جسے پینا ڈول تک نہیں دی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ 48 گھنٹے گزرنے کے باوجود کسی زیر علاج مریض کو ٹیسٹ رپورٹ تک نہیں دی جارہی۔ وفاقی دارالحکومت کے سب سے بڑے اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں صورتحال انتہائی خراب ہے، حکومت نوٹس لے۔




Source link

اس بارے میں admin

یہ بھی دیکھیں

موسم سرما کے پھلوں کے کیا فوائد ہیں؟

کینو، مالٹے، فروٹر، انار، انگور، سیب، ناشپاتی، امرود اور کیلے یہ تمام وہ پھل ہیں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *