محکمہ موسمیات نے لاہور میں آج ہلکی بارش کی نوید سنا دی

لاہور : محکمہ موسمیات نے لاہور میں ہلکی بارش کی نوید سنادی اور کہا کل سے منگل تک پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارشیں ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں نئے بارشوں کے سلسلے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کل سے منگل تک پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے آج لاہور میں ہلکی بارش کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے، بارشوں کے نئے اسپیل کے باعث درجہ حرارت میں کمی آئے گی، لاہور کا کم سے کم درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جائے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوبائی دارالحکومت کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیے جانے کا امکان ہے جبکہ لاہور میں ہوا کی رفتار 30 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔

محکمے کا کہنا تھا کہ لاہور میں ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد ہے۔

خیال رہے کہ لاہور میں رواں ماہ کے آغاز میں ہی بارشیں ہوئی تھیں جس کے باعث لاہور میں کھیلے جانے والے پاکستان سپر لیگ فائیو کے میچز بھی متاثر ہوئے تھے۔

fb-share-icon0

Tweet
20

Comments

comments




خبر کا حوالہ

اس بارے میں admin

یہ بھی دیکھیں

کیا پاکستان ٹیم میں محمد عامر کی جگہ بنتی تھی؟

کراچی —  بھارتی بلے باز ویراٹ کوہلی کے مطابق انہوں نے اپنے کریئر میں محمد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *